اوکاڑہ :باغی ٹی وی کے نامہ نگار سینئر صحافی ملک ظفر اقبال کے والد گرامی کی وفات پرتعزیتی اجلاس ہوا

تعزیتی اجلاس اوکاڑہ عوامی میڈیا کونسل کے زیر اہتمام منعقد ہوا، ضلع بھر سے صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی

اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار) باغی ٹی وی کے نامہ نگار سینئر صحافی ملک ظفر اقبال کے والد گرامی کی وفات پرتعزیتی اجلاس ہوا

تفصیل کے مطابق اوکاڑہ عوامی میڈیا کونسل کے زیر اہتمام ایک خصوصی تعزیتی اجلاس زیر صدارت محمد آصف کھوکھر منعقد ہوا منعقدہ اجلاس میں سماجی کارکن ملک خالد یعقوب اور سینئر صحافی باغی ٹی وی کے نامہ نگارملک ظفر اقبال کے والد گرامی ماسٹر محمد یعقوب کی مختصر علالت کے بعد وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیاگیا

اجلاس میں ضلع بھر سے صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مرحوم کے لیے خصوصی دعا مغفرت کی گئی، اس موقع پر مقررین نے مرحوم ماسٹر محمد یعقوب کی تعلیمی اور معاشرتی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا،

Leave a reply