اوکاڑہ بھر میں پتنگ بازی عروج پر، پولیس خاموش تماشائی

0
141

اوکاڑہ (علی حسین مرزا) شہر اور مضافات میں پتنگ بازی اور پتنگ سازی کا دھندا عروج پر ہے۔ قانونی احکامات کی واضع خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ پولیس خاموش تماشائی ہے۔ اکا دکا پتنگ بازوں کو گرفتار کرلیا جاتا ہے جبکہ یہ جان لیوا کھیل لوگوں کی اکثریت کھیل رہی ہوتی ہے۔ باغی ٹی وی کے سروے کے دوران مختلف شہریوں کے تاثرات کو جب قلمبند کیا گیا تو کئی ایک نتائج نکلے جن سے شہریوں کے احتجاج کا اندازہ کرنا مشکل نہیں۔ شہریوں کے مطابق اوکاڑہ شہر میں پتنگوں سے آسمان بھرا نظر آتا ہے اور اس قدر پتنگیں ہوتی ہیں جو تھانہ اے ڈویژن اور بی ڈویژن کے احاطوں سے پولیس والوں کو صاف نظر آسکتی ہیں لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا۔ شہریوں نے عدم تحفظ اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ اگر اس قدر پتنگیں اڑائی جاتی ہیں تو یقیناً پتنگ سازی کا دھندا پس دیوار کیا جارہا ہے یا پولیس سے پتنگ سازوں نے کوئی ساز باز کررکھی ہے۔ شہریوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس بابت ایکشن لیں تاکہ اندھی اور آوارہ کیمیکل زدہ ڈوروں سے لوگوں کی قیمتی جانوں کا تحفظ کیا جاسکے۔ شہریوں نے حکام سے التماس کی ہے کہ مساجد و مدارس کے سنجیدہ علماء کرام سے رابطے کیے جائیں اور منبر و محراب سے لوگوں کو اس شیطانی اور جان لیوا کھیل سے باز رہنے کی تلقین کی جائے۔ شہریوں نے پتنگ بازی و پتنگ سازی کی روک تھام اور تدارک کے لیے موثر ترین اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a reply