لاہور ملتان روڈ حادثوں کا گڑھ بن گیا۔ دو افراد جاںبحق
اوکاڑہ(علی حسین ) رینالہ خورد کے قریب نیشنل ہائی وے پر ٹریکٹر ٹرالی اور ٹرالر کے تصادم میں دو شخص جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو اوکاڑہ کا طبی عملہ فوراََ جائے حادثہ پر پہنچ گیا۔جائے حادثہ پر لوگوں کا ہجوم اکٹھا ہوگیا تاہم موٹر وے پولیس کی جانب سے روڈ کلیئر کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اسی روڈ پر حادثے میں ایک ہی گھر کے پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔