اوکاڑہ: رینالہ خورد یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں ایک طالبہ کا کرونا ٹیسٹ پازیٹیو آگیا ۔

0
50

اوکاڑہ(علی حسین ) یونیورسٹی آف اوکاڑہ کی ایک طالبہ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ متاثرہ طالبہ ماہم خلیل یونیورسٹی میں ایم فل کی تعلیم حاصل کررہی ہے۔ متاثرہ لڑکی کو ہیلتھ ٹیم اوکاڑہ نے گھر میں آئسولیٹ کردیا ہے۔ یاد رہے کہ یونیورسٹی کے 219افراد کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے تھے جن میں متذکرہ طالبہ کا ٹیسٹ پازیٹیو آیا۔ ڈی ایچ او یونیورسٹی آف اوکاڑہ سجاد گیلانی نے باغی ٹی وی کو بتایا ہے کہ یونیورسٹی میں 12000طلباء کے کرونا ٹیسٹ کیت جائیں گے۔ تاہم ابھی یونیورسٹی میں ایم فل اور ایم اے کے طلباء کو بلایا گیا ہے۔

Leave a reply