بی جے پی لیڈر رام مادھو کی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی، کہا جلد دفعہ 370 ختم کر دیں‌ گے

0
54

بھارت میں بی جے پی کے جنرل سیکرٹری رام مادھو نے پاکستان اور پاکستانی اداروں‌ کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یہاں کی صورتحال سے فائدہ اٹھا کر بدامنی اور اضطرابی کیفیت کو پروان چڑھا رہے ہیں. مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت والی دفعہ 370 ہر صورت ختم کریں گے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رام مادھو نے کہاکہ ہم نے دفعہ 370 ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا اور ہم اپنے اس وعدہ کو پورا کریں گے. بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے بھی لوک سبھا میں‌ یہ بات واضح‌ کر دی ہے. بی جے پی لیڈر نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہاکہ دفعہ 370 عارضی دفعہ ہے جسے سابق وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو نے متعارف کرایا ۔

بی جے پی جنرل سیکرٹری نے کانگریس اور نیشنل کانفرنس پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے کشمیر میں عسکریت پسندی کے بیچ بوئے جس کے بعد پاکستان نے اس ساری صورتحال کا فائدہ اٹھا کر تحریک آزادی کو پروان چڑھایا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی دہشت گردی کی ذمہ دار کانگریس اور نیشنل کانفرنس ہے جس کے بعد پاکستان ہے جس نی صورتحال کا ناجائز فائدہ اُٹھا کر اسے اپنے حق میں استعمال کرنا شروع کردیا۔

واضح رہے کہ بی جے پی کے برسراقتدار آنے کے بعد کشمیر میں‌ قتل و غارت گری میں شدت پیدا ہو گئی ہے اور روزانہ نہتے کشمیریوں‌ کو شہید کیا جارہا ہے.

Leave a reply