اولمپیئن طلحہ طالب کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی

گوجرانوالا :اولمپیئن طلحہ طالب کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی ،اطلاعات ہیں‌کہ گوجرانوالا سے تعلق رکھنے والے ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ویٹ لفٹر طلحہ طالب کی موٹر سائیکل اتوار کے روز گوجرانوالہ میں ان کے گھر کے باہر سے چوری ہو گئی۔ طلحہ طالب نے گوجرانوالہ سبزی منڈی کے پولیس اسٹیشن میں موٹر سائیکل چوری ہونے کی شکایت درج کرائی ہے ۔

لاہور میں 200 کا جوتا چوری ہونے پر مقدمہ

اطلاعات کے مطابق طلحہ طالب نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور ان کی موٹر سائیکل برآمد کی جائے۔

عمران خان کے دو موبائل چوری

یاد رہے کہ طالب سے پچھلے سال ایک جعلساز نے سوا تین لاکھ روپے کی انعامی رقم لوٹ لی تھی۔رپورٹس کے مطابق ایک شخص نے جو خود کو وفاقی وزیر کا پرسنل اسسٹنٹ ظاہر کر رہا تھا، نے طلحہ کے والد کو 16 اگست کو فون کیا اور بتایا کہ وزیر اولمپکس میں شاندار کارکردگی پر طلحہ طالب کو گاڑی تحفہ میں دینا چاہتے ہیں۔

عمران خان سفیرکشمیروفلسطین :عالم اسلام کےدلوں کی دھڑکن:مودی کوبلاکرچوریاں نہیں…

پرائم منسٹر کمپلینٹ سیل میں شکایت درج کرواتے ہوئے طلحہ کے والد نے کہا تھا کہ دھوکا دینے والے نے 20 اگست کو ٹیلی فون کیا اور بینک میں رجسٹریشن اور فریٹ چارجز جمع کرانے کے بعد گاڑی وصول کرنے کو کہا، تاہم میں نے رقم بینک اکاؤنٹ میں جمع کرادی اور اس تحفے کا انتظار کرنے لگے جو کبھی نہیں ملا۔

فراڈ کا ذکر کرتے ہوئے طلحہ طالب نے کہا کہ وہ اب بھی اپنی رقم واپس لینے کے لیے عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں اور انہیں ایک اور نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

Comments are closed.