ٹوکیو اولمکس 2021 رنگا رنگ انداز میں جاری ہے، مختلف کھیلیں کھیلی جا رہی ہیں، کوئی جیت کا جشن منا رہا ہے، کوئی شکست سے مایوس ہورہا ہے، اسی طرح ہاکی کا سیمی فائنل بیلجیئم اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا ہے، جس میں بیلجیئم نے بھارت کو 2-5 سے عبرتناک شکست دی ہے. میچ کے پہلے کواٹر میں ہی بیلجیئم کی ٹیم کے کھلاڑی لیوک لیوپرٹ نے گول کردیئے، بھارت کی ٹیم نے خود کو سنبھالتے ہوئے اوپر نیچے دو گول کردیئے، بھارت کی طرف سے ہرمن پریت اور مندیپ سنگھ نے دو گول کیئے، پہلے کواٹر میں دونوں ٹیموں کے گول سکور 2-2 رہے.
دوسرے کواٹر کے شروع ہوتے ہی بیلجیئم کے الیگزینڈر نے پنلٹی کارنر کی مدد سے ایک گول کر کے سکور 2-3 سے بڑھا دیا، بھارت کی ٹیم نے گول کراس کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن کامیابی نہ ہوسکی، 2-3 گول سکور کے ساتھ ہی دوسرا کوارٹر ختم ہوگیا.
تیسرے کوارٹر میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر گول سکور کیلئے بہت کوشش کی لیکن کوئی گول سکور نہ کرسکے، 2-3 گول سکور کے ساتھ ہی یہ کوارٹر ختم ہوگیا
چوتھے کوارٹر میں پنڈرکس نے ایک گول سکور کرکے بیلجیئم کی ٹیم کو بھارت کی ٹیم برتر کردیا، اسکے ساتھ ہی بھارت کی ٹیم انڈر پریشر ہوگئی، بھارت کی ٹیم نے گول سکور کرنے کی بہت کوشش کی، لیکن کر نہیں پائے، بیلجیئم کی ٹیم کے پنڈرکس نے پیلنٹی کارنر کی مدد سے ایک اور گول سکور کر کے ہیٹرک کرلی، اس کے ساتے ہی بیلجیئم کی ٹیم کے پانچ گول سکور ہوگئے، نھارت کی ٹیم مزید کوئی گول نا کرسکی، بیلجیئم نے 2-5 کے گول سکور سے ہاکی کا سیمی فائنل اپنے نام کرلیا.