اولمپین اصلاح الدین نے سندھ حکومت کی گرانٹ سود سمیت واپس کردی

کراچی :اولمپئن اصلاح الدین نے اپنی ہاکی اکیڈمی کو 5 سال پہلے ملنے والی گرانٹ بمعہ سود سندھ کے محکمہ کھیل کو واپس کردی۔کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہوئےاولمپئن اصلاح الدین نے ایم اے شاہ اصلاح الدین اکیڈمی کو 2014میں ملنے والی 2 کروڑ روپے کی گرانٹ سود سمیت محکمہ کھیل سندھ کو واپس کرنے کا اعلان کیا۔

سندھ حکومت نے اصلاح الدین سے 2 کروڑ کی ہاکی گرانٹ سود سمیت واپس مانگ لی

اصلاح الدین نے 2کروڑ 76لاکھ 14ہزار 326 روپےکا چیک محکمہ کھیل سندھ کو دینےکے لیے تیار کرلیا ہے۔اصلاح الدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے کوئی جرم نہیں کیا، دوسری جانب اولمپئن حنیف خان اور دانش کلیم نے اصلاح الدین کو ناکام ایڈمنسٹریٹر قرار دیتے ہوئے ان سے اکیڈمی کا چارج بھی واپس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔

ناروے میں قرآن کو جلانے کے واقعہ پرغیرت کا ثبوت دینے والے کوسلام پیش کرتے ہیں‌،

سابق اولمپئن کراچی میں نارتھ ناظم آباد میں قائم ایم اے شاہ اصلاح الدین اکیڈمی کے بانی اور چیئرمین ہیں۔ اس اکیڈمی کے قیام کا مقصد ہاکی کے میدان میں پاکستان کو اس کا کھویا ہوا مقام واپس دلانے کےلیے کھلاڑی تیار کرنا تھا۔2014میں محکمہ کھیل سندھ کی جانب سے اکیڈمی کو 2 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کی گئی تھی تاہم گزشتہ پانچ برسوں کے دوران اصلاح الدین اکیڈمی 2 کروڑ روپے کی خطیر رقم ملنے کے باوجود اسے ہاکی کے فروغ پر خرچ نہیں کر سکی۔

ہارٹ اٹیک سے قبل ظاہر ہونے والی 8 بڑی علامات ،جن پرغورکرنا سب سے بہترہے

Comments are closed.