عمان کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

0
57

عمان کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا

باغی ٹی وی : ترجمان پاک بحریہ کے مطابق عمان کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیااس موقع پرنیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے معززمہمان کا استقبال کیا معززمہمان کو روایتی انداز میں گارڈ آ ف آنر پیش کیا گیا ۔

معزز مہمان نے نیول ہیڈکوارٹرز میں یادگار شہداءپر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پرنسپل سٹاف آفیسرز سے مصافحہ کیا۔عمان کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی ۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔نیول چیف نے خطے کی بحری سکیورٹی میں پاکستان بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔
پاکستان نیوی، بحری سرحدوں کے دفاع کے ساتھ عوام کی بھی خدمت
عمان کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف نے پاکستان اور عمان بحریہ کے مضبوط تعلقات کو سراہا اور مستقبل میں انہیں مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

پاک بحریہ کے سربراہ کی آسٹریلیا میں منعقدہ سی پاور کانفرنس2019 میں شرکت

پاک بحریہ نے 33 ویں قومی کھیلوں 2019 کی مشعل تھام لی

اومان آرمی چیف کا دورہ پاکستان نیول ہیڈ کوارٹر اسلام آباد

Leave a reply