جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا معاملہ ،پولیس نے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کی جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں جیل سے طلبی کی درخواست دائر کر دی
عدالت نے دونوں ملزمان کو پانچ جولائی کو عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دے دیا ،عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے تفتیش کیلیے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کی طلبی کی اجازت دے دی ،عدالت نے جیل پولیس کو دونوں ملزمان کو 5 جولائی کو پیش کرنے کا حکم دیا ملزمان دیگر مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ ہر جیل میں ہیں
انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سماعت کی تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری جناح ہاؤس حملہ میں ملوث ہیں ملزمان کو جیل سے عدالت پیش کرنے کی اجازت دی جائے ملزمان سے جناح ہاؤس حملہ کیس میں تفتیش کرنا چاہتے ہیں ملزمان تھانہ سرور روڑ کے مقدمہ نمبر 96/24 میں مطلوب ہیں ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنا چاہتے ہیں
عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش
اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل ضمانت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا
پائلٹس کے لائسنس سے متعلق وفاق کے بیان کے مقاصد کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے، رضا ربانی
کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت
ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات
9 مئی واقعات میں ملوث ملزمان کیخلاف 51 مقدمات درج
دوسری جانب ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے 9 مئی واقعات کے ملزمان کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں 81 خواتین کو حراست میں لیا گیا ہے جس میں سے 42 کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا، 39 خواتین اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر جیلوں میں قید ہیں ایم پی او تھری کے تحت 2258 افراد کی گرفتاری کے آرڈر جاری کئے گئے 3050 افراد توڑ پھوڑ کے واقعات میں ملوث پائے گئے،
ایم پی او تھری کے تحت 21 افراد جیلوں میں قید ہیں 9 مئی واقعات میں ملوث ملزمان کیخلاف 51 مقدمات درج ہوئے،108 ملزمان جسمانی ریمانڈ اور1247 جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں 500 افراد کو بے گناہ قرار دیا گیا انسداد دہشت گردی قانون کے تحت 232 افراد ضمانت پر رہا ہوئے 3012 افراد کو مختلف مقدمات میں ضمانت پر رہا کیا گیا۔