عمر سرفراز چیمہ نے جناح ہاؤس کے باہر جلاؤ گھیراؤ مقدمے کا جیل ٹرائل چیلنج کردیا

عمر سرفراز پر جناح ہاؤس پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہے
0
95
omar sarfra cheema

لاہو: سابق گورنر پنجاب اور پی ٹی آئی رہنماعمر سرفراز چیمہ نے جناح ہاؤس کے باہر جلاؤ گھیراؤ مقدمے کا جیل ٹرائل چیلنج کردیا۔

باغی ٹی وی : سابق گورنر پنجاب کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن قانون اور رولز کی روشنی میں جاری نہیں کیا گیا،درخواست گزار کو فیئر ٹرائل کا حق دیاجائے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اوپن کورٹ میں ٹرائل کرنے کا حکم دے،عمر سرفراز پر جناح ہاؤس پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہے، تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ نمبر 96/23 درج ہے۔

قبل ازیں رہنما پی ٹی آئی وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے ضمنی انتخابات میں ووٹرز اور پولنگ ایجنٹس کو ہراساں کرنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا،چودھری پرویز الہٰی کی جانب سے دائر درخواست میں الیکشن کمیشن، گجرات پولیس اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار پی پی 32 سے ضمنی الیکشن میں امیدوار ہے، پولیس درخواست گزار کے سپورٹرز اور فیملی ممبران کو ہراساں کررہی ہے، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے وقت بھی وکلا کو ہراساں کیا گیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ریٹرننگ افسر، پولیس سمیت دیگر مخالف امیدوار کی مکمل سپورٹ کررہے ہیں، صوبائی وزیر شافع حسین حلقے میں مخالف امیدوار کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں، حلقے میں الیکشن قوانین اور ضابطہ اخلاق کی خلاف وزری کی جارہی ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت چودھری پرویز الہٰی کے ووٹرز کو پولیس سمیت دیگر کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے، عدالت پولنگ ایجنٹس کو بھی ہراساں کرنے سے روکنے کے احکامات جاری کرے، لاہور ہائیکورٹ الیکشن پروسیس میں پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 اور فارم 46 فراہم کرنے کا حکم دے۔

Leave a reply