نواز شریف توشہ خانہ کیس:نیب نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد رپورٹ جمع کروا دی

،2008 میں اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے نوازشریف کو گاڑی خریدنے کی آفر کی
0
108
nawaz sharif

اسلام آباد: نیب نے نوازشریف کو شامل تفتیش کرنے سے متعلق عدالتی احکامات پر عملدرآمد رپورٹ جمع کروا دی-

باغی ٹی وی : نیب کی جانب سے جمع کروائی گئی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ سعودی حکومت نے 1997 میں گاڑی اس وقت کے وزیراعظم نوازشریف کو تحفے میں دی، اس وقت کے وزیراعظم نوازشریف نے تحفے میں ملی گاڑی توشہ خانہ میں جمع کروا دی تھی ،2008 میں اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے نوازشریف کو گاڑی خریدنے کی آفر کی –

رپورٹ میں کہا گیا کہ نوازشریف نے گاڑی توشہ خانہ سے نہیں وفاقی ٹرانسپورٹ پول سے خریدی ، نواز شریف نے گاڑی کی قیمت جعلی بینک اکاونٹ سے ادا نہیں کی ، نوازشریف نے تحفہ ملی گاڑی کو توشہ خانہ میں جمع کروایا ،خریداری کے وقت گاڑی توشہ خانہ کا حصہ نہیں تھی، عدالت نوازشریف کو توشہ خانہ ریفرنس سے خارج یا بری قرار دے سکتی ہے ۔

Leave a reply