پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھانے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کا حکم دے۔
0
115

لاہور: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

باغی ٹی وی : متفرق درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل نے دائر کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے مہنگائی مزید بڑھے گی،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھانے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کا حکم دے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بجلی بلوں میں اووربلنگ میں ملوث عملےکے خلاف ایکشن کا حکم دے دیا،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملک بھرمیں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن تیزکرنےکا حکم دیا،انہوں نے ایف آئی اے افسران کو ہدایت کی کہ اووربلنگ اور بجلی چوروں کے خلاف 100 فیصد کارکردگی دکھائیں۔

بشری بی بی کی بہن کی پارٹی رہنماؤں اور وکلا پر شدید تنقید

محسن نقوی کاکہنا تھا کہ اووربلنگ عوام سے ظلم کے مترادف ہے، اس میں ملوث عملہ کسی رعایت کا مستحق نہیں، اوور بلنگ کے معاملے پر عوام کو فوراً ریلیف دیا جائےبجلی چوری پرقابو پانے کیلئے بلوچستان،خیبرپختونخوا کے حساس علاقوں میں ایف آئی اے کو سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے اگلے 15 دنوں کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا وزارت خزانہ کی جانب سے پیر کی شب جاری کیے جانے والے نوٹیفکیشن کے مطابق فی لیٹرپیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 53 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، 15 دنوں کے لئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 293 روپے 94 پیسے ہوگی ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 290 روپے 38 پیسے ہوگئی ہے۔

قرضوں کے بوجھ کو سنبھالنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں،امریکا

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا ) نے عالمی مارکیٹ میں ہونے والے قیمتوں کے رد و بدل کی بنیاد پر مقامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کی ہے۔

Leave a reply