آفیسر آف آفس مینجمنٹ گروپ نے سرکاری وفاقی ملازمین کے مطالبات کی حمایت کردی

آفیسر آف آفس مینجمنٹ گروپ نے سرکاری وفاقی ملازمین کے مطالبات کی حمایت کردی

باغی ٹی وی : آفیسر آف آفس مینجمنٹ گروپ نے سرکاری وفاقی ملازمین کے مطالبات کی حمایت کردی ہے . اس سسلسلے میں آفیسر آف آفس مینجمنٹ نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کا یہ بنیادی اور جائز مطالبہ ہے ، حکومت پہلے ہی 120 فیصد الاؤنس دینے کی منظوری دی تھی . مینجمنٹ کا کہنا تھا کہ ملازمین کو ان کا حق دیا جائے اور جو ملازم گرفتار کیے گئے ہیں. ان کو فی الفور رہا کیا جائے .

اسلام آباد میں پولیس نے تنخواہوں میں اضافے کیلئے احتجاج کرنے والے سرکاری ملازمین اور پولیس کے درمیان صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے ، سیکریٹریٹ چوک میدان جنگ بن چکا ہے جہاں مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی جارہی ہے ۔پولیس نے احتجاج روکنے کیلئے کریک ڈاﺅن شروع کر دیاہے اور متعدد سرکاری ملازمین کو گرفتار کر لیاہے جبکہ آنسو گیس کی شیلنگ جاری ہے اور جواب میں ملازمین کی جانب سے بھی پولیس پر پتھراﺅ کیا جارہاہے ۔ملازمین کا کہناہے کہ جب تک چیف آرگنائزر آل پاکستان ایمپلائز گرینڈ الائنس رحمان باجوہ کو نہیں چھوڑا جائے گا اس وقت کوئی بات چی نہیں ہو گی ۔اسلام آبادسیکریٹریٹ اور وزیراعظم ہاﺅس کی جانب جانے والے راستوں کو بند کر دیا گیاہے ۔مظاہرین کی بڑی تعداد ڈی چوک میں جمع ہونا شروع ہو گئی ہے۔

Comments are closed.