لاہور : پنجاب کے سرکاری سکولوں میں طلبا کی تصدیق کا حکومتی منصوبہ فلاپ ہوگیا . تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سرکاری سکولوں میں 24 لاکھ جبکہ لاہورمیں 1 لاکھ 92 ہزارطلبا وطالبات کی تصدیق نہ ہو سکی۔

ذرائع کےمطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے پنجاب بھرکے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو31 جولائی کی تاریخ دی تھی کہ سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طلبا کی آن لائن تصدیق کوجلد ازجلد مکمل کر کے رپورٹ کریں،

سکول ایجوکیشن ذرائع کے مطابق طلبا کی آن لائن تصدیق کا مقصد مستقبل میں طلبا کی تعلیمی قابلیت کی مکمل پروفائل بنانا اور انہیں اعلی تعلیم تک ایک ریجسٹریشن نمبر دینا ہے۔ تاکہ آئندہ اعلی تعلیم کے لیے طلبہ و طالبات کی اس نمبر سےتصدیق کی جاسکے،

دوسری طرف چیف ایگزیکٹو آفیسرز نے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تصدیق طلبا کے بے فارم اور والدین کے شناختی کارڈ سے کی جارہی ہے، اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کے سرکاری سکولوں میں 24 لاکھ طلبا اورلاہور کےسرکاری سکولوں میں زیر تعلیم 1لاکھ 92 ہزار طلبا وطالبات کی آن لائن تصدیق نہیں ہو سکی۔

Shares: