کابل:عمران خان اورصدر اشرف غنی کے درمیان ون آن ون اہم ترین ملاقات،دنیا بھرکی نظریں ،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق اس اہم ملاقات سے پہلے افغان صدارتی محل میں وزیر اعظم عمران خان کی آمد پر استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی، صدارتی محل پہنچنے پر افغان صدر اشرف غنی نے وزیر اعظم عمران خان کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم عمران خان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، استقبالیہ تقریب کے دوران دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔
Prime Minister @ImranKhanPTI is welcomed by Afghan dignitaries at ARG Presidential Palace, Kabul.
Visiting dignitaries including Foreign Minister @SMQureshiPTI exchanged greetings with President @ashrafghani.#PMIKinKabul pic.twitter.com/Z0AHBsZJRS
— Prime Minister's Office (@PakPMO) November 19, 2020
بعد ازاں افغان صدر اشرف غنی اور وزیر اعظم عمران خان میں ون آن ون ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔ملاقات میں پاک افغان تجارت و دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت ہوئی۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان افغان صدر کی دعوت پر اپنے پہلے دورہ افغانستان پر کچھ دیر قبل دارالحکومت کابل پہنچے ہیں۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد، انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل فیض حمید اور نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔وزیر اعظم کے دورے کے موقع پر کابل میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ رواں سال ستمبر میں وزیر اعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا جس میں پاک افغان تعلقات کو مضبوط بنانے اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ دونوں رہنماوں کے درمیان افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال بھی زیربحث آئی
وزیر اعظم نےافغان امن عمل میں پاکستان کی مستقل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا تھا کہ مثبت کوششوں سے امریکا طالبان امن معاہدہ اور انٹرا افغان مذاکرات کا آغاز ہوا۔
وزیر اعظم نے دوحہ میں انٹرا افغان مذاکرات شروع کرنے کے اقدامات کی تعریف کی تھی اور جنگ بندی اور تشدد میں کمی کے لیے تمام افغان جماعتوں کے کردار کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ تمام افغان اسٹیک ہولڈرز کو تاریخی موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیئے۔
وزیراعظم عمران خان نے اشرف غنی کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکسان نے ہمیشہ اپنے افغان بھائیوں کوبہت زیادہ عزت ،مقام دیا ، پاکستان چاہتا ہے کہ دونوں برادرقوموں کے درمیان اس محبت کوثبوتاژکرنے والوں کے راستے بند ہونے چاہیں