ایک ٹرمپ سب پربھاری:سو جوبائیڈن بھی ٹرمپ کا مقابلہ نہیں کرسکتے:سابق وزیرخارجہ
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2021/02/672d955496004012bd8b7e1d969ffe17.jpg)
FILE - In this Oct. 23, 2020 file photo, President Donald Trump talks on a phone call with the leaders of Sudan and Israel, as Treasury Secretary Steven Mnuchin, left, Secretary of State Mike Pompeo, White House senior adviser Jared Kushner, and National Security Adviser Robert O'Brien, applaud in the Oval Office of the White House, in Washington. The U.S. Embassy in Khartoum said the administration removed Sudan from the U.S. list of state sponsors of terrorism, a move that could help the African country get international loans to revive its battered economy and end its pariah status. The embassy said in a Facebook post that the removal of Sudan from the list is effective as of Monday, Dec. 14, 2020. Delisting Sudan from the state sponsors blacklist is a key incentive for the Sudanese government to normalize relations with Israel. (AP Photo/Alex Brandon, File)
واشنگٹن : ایک ٹرمپ سب پربھاری:سو جوبائیڈن بھی ٹرمپ کا مقابلہ نہیں کرسکتے:سابق وزیرخارجہ نے زرداری والا نعرہ لگا کرسب کو حیران کردیا،
اطلاعات کے مطابق امریکا کے سابق وزیر خارجہ مائیک پومپئو نے جو بائیڈن کی نئی خارجہ پالیسی کی شدید تنقید کرتے ہوئے اسے سمجھ سے باہر بتایا ہے۔
امریکا کے سابق وزیر خارجہ مائیک پومپئو کا کہنا ہے کہ جو بائیڈن کی خارجہ پالیسی ان کی سمجھ سے باہر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نہيں سمجھتا کہ امریکی عوام، باراک اوباما کے آٹھ سالہ دور حکومت کو پھر سے برداشت کریں گے۔ مائیک پومپئوکہتے ہیں کہ جوکام ٹرمپ کرگیا اسرائیل کوعربوں کادوست بنا گیا وہ سو جوبائیڈن مل کربھی نہیں کرسکتے
امریکا کے سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے امریکا فرسٹ کی پالیسی کو آگے بڑھایا امریکا کی خارجہ پالیسی کی بنیاد ہی امریکا فرسٹ ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے امریکی انتخابات میں روسی مداخلت پر روک لگائی، روس کو عقب نشینی پر مجبور ہونے کے لئے ہم نے جو کچھ کیا اس پر مجھے فخر ہے۔
امریکا کے سابق وزیر خارجہ کا یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ بہت سے تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی پالیسیوں نے امریکا کو دنیا میں تنہا کر دیا ہے۔
سیاسی تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ 4 سال کے دور حکومت میں ٹرمپ نے امریکا کے کئی اتحادیوں کے خلاف اعلان جنگ کر دیا اور کئی عالمی معاہدوں سے امریکا کو نکال دیا۔