ون ویلنگ کا شوق رکھنے والے نوجوانوں کے بارے میں اہم خبر آ گئی

0
48

لاہور میں موٹر سائکلوں پر ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف گھرا تنگ کر دیا گیا۔

باغی ٹی وی کے پولیس ذرائع کے مطابق ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف اتوار کے دن بڑے پیمانے پر کاروائی عمل میں لائی گئی۔ شالیمار کے علاقے میں 18 نوجوانوں کو ون ویلنگ کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان اکھٹے ہو کر گروپ کی شکل میں ون ویلنگ کررہے تھے۔ تمام نوجوانوں کے خلاف مقدمات درج کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا۔ جبکہ زیر استعمال موٹر سائیکلوں کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ون ویلنگ جیسے کرتب کی اجازت نہیں دی جائے گئی۔ ون ویلرز کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ والدءن کو بھی چاہئیے کہ وہ ون ویلنگ جیسے جان لیوا کھیل سے اپنے بچوں کو منع کریں۔

Leave a reply