لاہور: کرکٹ ویسٹ انڈیز(سی ڈبلیو آئی) نے دورہ پاکستان کے لیے 15 رکنی ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔
باغی ٹی وی :تفصیلات کےمطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کےدرمیان 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز راولپنڈی میں کھیلی جائے گی،کیرون پولارڈ کی ریٹائرمنٹ کے بعد ٹیم کی قیادت نکولس پورن کے سپرد کی گئی ہے جب کہ شائی ہوپ کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
آئی سی سی سالانہ رینکنگ کی اپ ڈیٹ جاری،پاکستان کون سے نمبر پر؟
کرکٹ ویسٹ انڈیز نے شائی ہوپ کو ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا ہے جبکہ ٹیم میں 3 نوجوان کھلاڑیوں کو پہلی بار شامل کیا گیا ہے۔
The squad is in! #NEDvWI #PAKvWI
Full details⬇️ https://t.co/UgDk5XMTgU pic.twitter.com/UGSSRR6AGA
— Windies Cricket (@windiescricket) May 9, 2022
اعلان کردہ ٹیم میں نکرما بونر، سامہارابروکس، کارٹے، عقیل حسین، الزاری جوزف، برینڈن کنگ، سائمن لوئس، کیل مائرز، اینڈرسن فلپ، رومن پاول، جیڈن سیلز، رومانیو شیفرڈ اور ہیڈن والش جونئیر شامل ہیں۔
پاکستان کے دورہ نیدرلینڈز کا شیڈول جاری
خیال رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ون ڈے میچز پنڈی میں طے ہیں۔ ون ڈے میچز 8، 10 اور 12 جون کو کھیلے جائیں گے۔
واضح رہے کہ رواں سال مارچ کے آخر میں پی سی بی نے اعلان کیا تھا کہ سیریز کے 3 ون ڈے میچز 8، 10 اور 12 جون میں ہوں گے قومی ٹیم اور ویسٹ انڈیز کے درمیان یہ تینوں میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے یہ میچز آئی سی سی ،سی ڈبلیو سی سپر لیگ میں شامل ہوں گے اور ورلڈ کپ کوالیفائرز کے لیے شمار کیے جائیں گے اس ایونٹ سے ٹاپ سات پوزیشن پر آنے والی ٹیموں کے علاوہ مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی میزبانی کرنے والی ٹیمیں 50 اوور کے مقابلے کے لیے براہ راست کوالیفائی کریں گی، جو اگلے سال اکتوبر/ نومبر میں منعقد ہوگا۔
ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان،3 ون ڈے میچز کی سیریز کا شیڈول جاری
یاد رہے ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے گزشتہ سال دسمبر میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے بمشکل تین میچوں کی T20I سیریز مکمل کی تھی پاکستان نے ٹی ٹونٹی سیریز 3-0 سے جیتی تاہم ویسٹ انڈیز کے خلاف تینوں ون ڈے میچز دسمبر 2021 میں ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کا حصہ تھے تاہم مہمان کیمپ میں کورونا کیسز سامنے آنے پر میچزملتوی کردیئے گئے تھے-