ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان،3 ون ڈے میچز کی سیریز کا شیڈول جاری

0
105

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان میں 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔

باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ بورڈکے مطابق مہمان ٹیم سیریز میں شرکت کے لیے 5 جون کو اسلام آباد پہنچے گی ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز 3 میچوں پر مشتمل ہوگی۔

پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے آسٹریلوی اسکواڈ لاہور پہنچ گیا


پی سی بی اعلامیے کے مطابق سیریز کے 3 ون ڈے میچز 8، 10 اور 12 جون میں ہوں گے اعلامیے کے مطابق قومی ٹیم اور ویسٹ انڈیز کے درمیان یہ تینوں میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

سابق کپتان اورفاسٹ باولر وقار یونس پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ بن گئے

اعلامیے کے مطابق یہ میچز آئی سی سی ،سی ڈبلیو سی سپر لیگ میں شامل ہوں گے اور ورلڈ کپ کوالیفائرز کے لیے شمار کیے جائیں گے اس ایونٹ سے ٹاپ سات پوزیشن پر آنے والی ٹیموں کے علاوہ مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی میزبانی کرنے والی ٹیمیں 50 اوور کے مقابلے کے لیے براہ راست کوالیفائی کریں گی، جو اگلے سال اکتوبر/ نومبر میں منعقد ہوگا۔

پی سی بی کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ویسٹ انڈیز نے 2023 کے آغاز میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچزکھیلنے پر رضا مندی ظاہرکررکھی ہے جس کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کی یوم پاکستان منانے کی تصاویر وائرل

یاد رہے ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے گزشتہ سال دسمبر میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے بمشکل تین میچوں کی T20I سیریز مکمل کی تھی پاکستان نے ٹی ٹونٹی سیریز 3-0 سے جیتی تاہم ویسٹ انڈیز کے خلاف تینوں ون ڈے میچز دسمبر 2021 میں ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کا حصہ تھے تاہم مہمان کیمپ میں کورونا کیسز سامنے آنے پر میچزملتوی کردیئے گئے تھے-

Leave a reply