آن لائن پڑھائی جاری ہے لیکن اصل تدریس کیا؟ وزیر تعلیم کی بریفنگ

آن لائن پڑھائی جاری ہے لیکن اصل تدریس کیا؟ وزیر تعلیم کی بریفنگ

باغی ٹی وی : وزیر تعلیم نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکولوں کو بند رکھنا بہت مشکل فیصلہ ہے، آن لائن پڑھائی اگرچہ کی جا رہی ہے تاہم کلاسوں کے اندر تعلیم کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ہم قومی اور بچوں کے مفاد میں فیصلے کر رہے ہیں۔ ہم مل کر اس آفت کا مقابلہ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیلنجز ابھی تک موجود ہیں، ان سے سیکھا بھی ہے۔ کورونا کی تیسری لہر بہت بڑا چیلنج ہے۔ تمام صوبوں نے تعلیم کے میدان میں متفقہ فیصلے کیے۔ پچھلے سال بچوں کو پاس کرنے کے لیے ایک فارمولا بنایا گیا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں شفقت محمود نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ امتحانات سے متعلق فیصلہ حتمی ہے، طلبہ امتحانات کی تیاری کیلئے سخت محنت کریں۔

انہوں نے کہا تھا کہ امتحانات سے متعلق فیصلہ تبدیل نہیں ہوگا۔ کسی کے ذہن میں کوئی غیر یقینی صورتحال نہیں ہونی چاہیے۔ یہ فیصلہ تعلیم کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔ تمام طلبہ کے لیے میری طرف سے نیک خواہشات ہیں۔

ادھر خیبرپختونخوا حکومت نے کرونا وائرس کے کیسز میں ضافے کے باعث صوبے کے 6 اضلاع میں تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کرونا وائرس کی وباء کے باعث خیبرپختونخوا کے 6 اضلاع میں تمام سرکاری، نجی، پرائمری اور ایلیمنٹری تعلیمی ادارے بشمول کیڈٹ کالج، ماڈل

Comments are closed.