پیاز کے ذریعے بال لمبے گھنے اور چمکدار بنانے کا آزمودہ طریقہ

بہت سے لوگ بال گرنے کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں روزانہ 50 سے 100 بال گرنا معمول کی بات ہے لیکن زیادہ بال گرنے کی وجہ سے لوگ پریشان ہو جاتےہیں یوں تو بالوں کو گرنے سے بچانے لے لئے بازار میں کئی طرح کی پروڈکٹس ہیں جن کے استعمال سے بال وتی طور پر تو گرنا رک جاتے ہیں لیکن ان میں کئی طرح کے کیمیکلز کے بالوں پر مضر اثرات مرتب ہوتےہیں اور مہنگے بھی ہوتے ہیں بالوں کو گرنے سے روکنے گھنا اور لمبا کرنے کے لئے ایک سستا اور قدرتی ذریعہ پیاز کا استعمال بھی ہے اس میں پائی جانے والی خصوصیات نہ صرف بالوں کو گرنے سے روکتی ہے بلکہ گرے ہوئے بال واپس لانے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے پیاز میں سلفر وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو کھوپڑی پر لگانے سے دوران خون کو بہتر بناتا ہے اور اس سے کولجین ٹشوز کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوتا ہے جو بالوں کی نشونما میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں پیاز کا جوس نکال کر سر پر لگا سکتے ہیں یا دیگر جڑی بوٹیوں کے ساتھ ملا کر بھی لگا سکتے ہیں اگر آپ پیاز کی بو برداشت کر لیتے ہیں تو سارا دن پیاز سر پر لگا رہنے دیں اگر آپ کو پریشانی ہوتی ہے تو ایک گھنٹے بعد صاف پانی سے سر دھو لیں اس کے علاوہ پیاز کا جوس 3 چمچ لے کر اس میں ایک چمچ شہد ملا کر مکس کر کے سر پر لگا کر مالش کریں اور ایک گھنٹے بعد سر دھو لیں

Comments are closed.