کوئٹہ میں آن لائن کلاسز کے خلاف احتجاج پر پولیس کا طالبات پر تشدد اور گرفتاریاں

0
46

کوئٹہ میں آن لائن کلاسز کے خلاف احتجاج پر پولیس کا طالبات پر تشدد اور گرفتاریاں

باغی ٹی وی : کوئٹہ میں آن لائن کلاسز کے خلاف احتجاج کرتی طالبات کو پولیس نے تشدد کا نشانہ بنایا اور گرفتار کر لیا . نوشکی پریس کلب کے سامنے کوئٹہ میں آن لائن کلاسز کے خلاف مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات کے گرفتاریوں کے خلاف نوشکی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا گرفتاریوں کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی. طلبا نے کہا کہ آن لائن تعلیم کے نام پر جو آن لائن کلاسز شروع کئیے جارہے ہیں خوش آئند ہے مگرانٹر نیٹ کی سہولت بھی دی جائے، آن لائن کلاسز صرف ایلیٹ طبقہ کے لئیے بنایا گیا ہے، آواران میں ٹیلی فون اور نیٹ کی سہولت نہیں پھر وہ کس طرح آن لائن کلاسز لے سکیں گے، اسی طرح بلوچستان کے اکثر اضلاع موبائل اور نیٹ کی سہولت سے محروم ہے،


طلبا اور طالبات کا کہنا تھا کہ ہمیں تھری جی اور فور جی کے نام پر دھوکہ دیا جارہاہے، انہوں نے کہاکہ ہمار بلوچ خواتین جب گھر سے نکل کر تعلیمی میدان میں آجاتے ہیں، مگر سہولیات کی فقدان ہے اور جب احتجاج کرتے ہیں تو انکا دوپٹہ اتار کر گرفتار کرلیتے ہیں، بلوچستان یونیورسٹی یونیورسٹی کم اور ایف سی کیمپ زیادہ ہے، انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی اکثر آبادی انٹرنیٹ کی سہولت ناپید ہےاور اکثر علاقوں میں نیٹ ورک اور انٹر نیٹ تھری اور فور جی کو بند کئیے ہوئے ہیں پھر آن لائن کلاسز کس طرح کامیاب ہونگے، اسٹوڈنٹس آئین کے اندر احتجاج کررہے تھے تو پھر گرفتار کیوں کیے گئے .

Leave a reply