شیخوپورہ میں قبضہ گروپس کے خلاف کاروائیاں جاری

شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے حکم پر ضلعی انتظامیہ نے شیخوپورہ کی پانچوں تحصیلوں کے مختلف علاقوں میں پولیس کے ہمراہ کارروائیاں کرتے ہوئے 35 کروڑ سے زائد مالیت کی 1152 کنال سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کروا لی
پنجاب حکومت کی ہدایت پر شیخوپورہ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب قبضہ گروپوں کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ اور ڈی پی او شیخوپورہ غلام مبشر میکن نے اپنی زیر نگرانی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ایک ہی روز میں 1152 کنال سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کروا لی جسکی مالیت 35 کروڑ سے زائد بنتی ہے ۔ واگزار کروائی جانے والی اراضی میں تحصیل شیخوپورہ سے 232 کنال فیروز والہ سے 240 کنال مریدکے سے 512 شرقپور سے 40 کنال اور تحصیل صفدر آباد سے 128 کنال شامل ہیں
ضلعی انتظامیہ اور ضلعی پولیس کے سربراہان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے احکامات کے مطابق قبضہ گروپوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں ۔

Comments are closed.