اپوزیشن کا علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ

0
52

اپوزیشن نے علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا

شیزا فاطمہ،نوید قمر کا کہنا ہے کہ علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کے لیے درخواست جمع کروا دی، درخواست نوید قمر، محسن داوڑ اور ن لیگی رہنماؤں نے جمع کروائی ، اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں پی پی چیئرمین بلاول زرداری نے کہا تھاکہ علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر کے لئے درخواست دیں گے، اسمبلی اجلاس ملتوی ہونے کے بعد اپوزیشن نے علی وزیر کے پروڈوکشن آرڈر کے لئے درخواست دے دی ہے

اپوزیشن اراکین کا کہنا تھا کہ علی وزیر کے پروڈکش آرڈر جاری کئے جائیں اور علی وزیر کو بطور ممبر قومی اسمبلی عزت و احترام کے ساتھ اپنا ووٹ کاسٹ کرنےکا موقع دیا جائے، جب تک عدم اعتماد کی تحریک کا رزلٹ نہیں نہیں آ جاتا پارلیمنٹ لاجز میں رکھاجائے یہ اسکا حق ہے ،

قبل ازیں اپوزیشن ممبرز کا وفد نوید قمر، ایاز صادق، محسن داوڑ اور دیگر جب علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر کی درخوست جمع کرانے کیلیے قومی اسمبلی کے چیمبر میں پہنچے تو اسپیکر قومی اسمبلی کے دروازے پر تالا لگا ہوا ہے اور اوپر والے چیمبر میں جانے والی لفٹ بھی بند کردی گٸی تھی

دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی رکن قومی اسمبلی سید علی نواز شاہ سے اپوزیشن لابی میں ملاقات ہوئی ہے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد آزاد رکن قومی اسمبلی سید علی نواز شاہ نے تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کی حمایت کی یقین دہانی کروا دی

قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن کے 159 اراکین نے شرکت کی، اسمبلی اجلاس میں ن لیگ کے 84 اراکین،پیپلز پارٹی کے 56 میں سے 55 اراکین،ایم ایم اے کے 15 میں سے 14 اراکین،اے این پی کے ایک رکن،بی این پی کے چار اراکین،آزاد دو میں سے ایک رکن نے شرکت کی، تین اراکین اپوزیشن کے اجلاس میں نہیں آ سکے، اپوزیشن اتحاد کے اراکین کی تعداد 162 ہے، اور عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے 172 اراکین درکار ہیں،علی وزیر جیل میں ہیں جنکے پروڈکشن آرڈر کی درخواست دی گئی ہے، جماعت اسلامی کا ایک رکن ہے اور وہ اسوقت کسی کے ساتھ نہیں ہے، پیپلز پارٹی کے ایک رکن بھی آج ایوان سے غیر حاضر تھے

This is today’s attendance of opposition. 159 were present. Ali Wazir is in Jail and JI is neutral. and one PPP MNA is abroad. 162 is total strength of opposition. They need 13 more members to pass the resolution of no confidence against PM Mr. Imran Khan.

سندھ ہاوس جانے والے پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی احمد حسین ڈیہڑکا بھی کہنا ہے کہ میں حکومت کا ساتھ دوں گا ،میرے کچھ تحفظات تھے اس پر بات ہورہی ہے،

زرداری کے بعد فریال تالپور گرفتار،بزدلوں کی حکومت ہے، بلاول کا رد عمل

زرداری کے پروڈکشن آرڈرکے مطالبہ پر فواد چودھری خاموش نہ رہ سکے

ریاست کو للکارنے والے علی وزیر،محسن داوڑ کی رکنیت ختم کی جائے، اسمبلی میں مطالبہ

محسن داوڑ اور علی وزیر کا سی ٹی ڈی نے ریمانڈ مانگا تو عدالت نے بڑا حکم دے دیا

پی ٹی ایم کے رہنما علی وزیر پر غداری کا مقدمہ بنایا جائے،ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

ایک بیان کی بنیاد پر کیسے کسی کو نااہل کر دیں؟ علی وزیر نااہلی کیس میں الیکشن کمیشن کے ریمارکس

علی وزیر پر پی ٹی ایم کے پروگرام کے کراچی میں پروگرام کے بعد سہراب گوٹھ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا جس میں رکن قومی اسمبلی علی وزیر ، پی ٹی ایم کی مرکزی قیادت سمیت کارکنان کو نامزد کیا گیا تھا۔پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے کے بعد علی وزیر کی گرفتاری کی کوشش کی مگر خیبرپختونخواہ میں موجودگی کی وجہ یہ ممکن نہ ہوسکا جس کے بعد پولیس اور محکمہ داخلہ سندھ نے خیبرپختونخواہ حکومت سے گرفتاری اور حوالگی میں مدد طلب کی اور علی وزیر کو گرفتار کر لیا،علی وزیر جیل میں ہیں،

Leave a reply