اپوزیشن ارکان کالی پٹیاں کشمیریوں کے لیے کب پہنیں گے؟ مراد سعید

وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ اپوزیشن اراکین کبھی کالی پٹیاں کشمیریوں کے لئے بھی پہن لیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مراد سعید نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب میں قومی اسمبلی میں داخل ہوا تودیکھا اپوزیشن ارکان نے سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں،پتہ چلا اپوزیشن والے اپنا رونا رو رہے ہیں ، تقریریں کسی اور کو سنانے کےلیے کی جارہی ہیں ،یہی لوگ خورشید شاہ کو میٹرریڈر کہا کرتے تھے،

قومی اسمبلی اجلاس، خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر کا مطالبہ آ گیا

مراد سعید کا کہنا تھا کہ کرپشن پر کسی سے سوال ہوتا ہے تو جواب دینا چاہیے،ہمیں کسی اورکےلیے تقریروں کے بجائے کشمیریوں کے لیے کھڑا ہونا چاہیے،ہم یہاں عوام کے لیے بیٹھے ہیں ،ماضی میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی ایک دوسرے پر الزامات لگاتی رہی،

آصف زرداری خورشید شاہ ملاقات،نیب افسر نے کہا ریمانڈ ملا ، ملاقات کی اجازت نہیں

ہمیں پروڈکشن آرڈرز کی کوئی ضرورت نہیں، آصف زرداری

آئندہ سماعت پر آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

خورشید شاہ کی گرفتاری کے سوال پر آصف زرداری صحافیوں پر برس پڑے

مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب جارہے ہیں ،وزیراعظم سعودی عرب سے امریکہ جائیں گے ،ہمیں وزیراعظم کےدورہ امریکہ سےمتعلق بات کرنی چاہیے،کشمیری عوام پاکستان کی پارلیمنٹ کی جانب دیکھ رہے ہیں،

 

قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، اپوزیشن اراکین نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اسمبلی اجلاس میں شرکت کی، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خورشید شاہ کی گرفتاری کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،خورشید شاہ پارٹی کے سینئررہنما اور رکن پارلیمنٹ تھے،

Comments are closed.