اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریاں، متحدہ اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے باہر دھرنا دے دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیاسی رہنماؤں کی گرفتاریوں کے بعد متحدہ اپوزیشن نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاجی کیمپ لگا لیا، احتجاج میں بے گناہ سیاسی قیدیوں کو رہا کرو کے بینرز آویزاں کر دیئے گئے،
متحدہ اپوزیشن کے احتجاج میں مسلم لیگ ن کے رانا تنویر،خوجہ آصف،ایاز صادق،مریم اورنگزیب اورمرتضیٰ جاوید عباسی موجود ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی کے نویدقمر اورشازیہ مری موجود ہیں. احتجاجی کیمپ میں کرسیاں لگائی گئی ہیں .گرفتار اراکین اسمبلی کی تصاویر بھی آویزاں کی گئی ہیں.
https://youtu.be/e_rMq-wH2tY
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے سیاسی انتقام اور آمرانہ سوچ کے خلاف آج احتجاج ہوگا ،آج پارلیمنٹ کے گیٹ نمبر ایک پر احتجاج کریں گے،اپوزیشن سیاسی قیدیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرے گی،آئینی آزادی سلب کرنے کے حکومتی فسطائی اقدامات کی مذمت کی جائے گی
نواز شریف سے ملاقات کا دن، کس کس کو ملاقات کی ہے اجازت؟ جیل حکام نے بتا دیا
واضح رہے کہ نیب نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو کل بنی گالہ سے گرفتار کیا ہے، سابق صدر پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری جیل میں ہیں، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نیب تحویل میں ہیں، مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ منشیات کیس میں جیل میں ہیں مسلم لیگ ن کے ہی رکن اسملی خواجہ سعد رفیق پیرا گون سیکنڈل میں جیل میں ہیں،
نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی
نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل پرسماعت ملتوی
جیل حکام نواز شریف پر مہربان،خالص دودھ، گھی، روانہ ڈینگی سپرے
خورشید شاہ کی گرفتاری کے سوال پر آصف زرداری صحافیوں پر برس پڑے
جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ