اپوزیشن بدنام،اب کوئی چانس نہیں،کوئی بھی حکومت 20ماہ میں اصلاحات نہیں لاسکتی، شبلی فراز

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ماضی میں ملک کے اداروں کو تباہ کیا گیا،

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے منشور کے مطابق اپنی ترجیحات کا تعین کرتی ہے،اداروں میں اصلاحات تحریک انصاف کے منشور میں شامل ہے،اداروں میں شفافیت اور استحکام حکومت کیلئے بڑا ٹاسک تھا،گزشتہ حکومتیں خود کرپشن میں ملوث تھیں اس لیے عوامی فنڈز کے ضیاع پر توجہ نہیں دی گئی،

شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی خریداریوں کی مد میں گزشتہ10سال میں 4کھرب روپے زیادہ خرچ کیے گئے، کوئی بھی حکومت 20ماہ میں اصلاحات نہیں لاسکتی،وزیراعظم عمران خان کا کاروبار ہے نہ فیملی سیاست میں ،وزیراعظم کی ذات کو نشانہ بنانا اپوزیشن کا اصل مقصد ہے،اپوزیشن کو ڈر ہے کہ حکومت اصلاحات میں کامیاب ہوگئی تو سب جیل میں ہوں گے،اپوزیشن اتنی بدنام ہوگئی ہے کہ ان کا دوبارہ آنے کا چانس نہیں ہے،

چیئرمین وزیراعظم معائنہ ٹیم احمد یار ہراج کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر معائنہ ٹِم نے حکومتی خریداری کی انسپکشن کی، نجی شعبے کے نسبت حکومتی خریداری زیادہ مہنگی ہے، اے جی پی آر کے سسٹم کو درست کرنے کی ضرورت ہے، تمام حکومتی محکموں میں بہتری کی بہت گنجائش ہے،یہ پہلی منتخب حکومت ہے جس نے اس معاملے میں ہاتھ ڈالا ہے، آئندہ آنے والے مہینوں میں ایک بہترین نظام بنا کردکھائیں گے،

احمد یار ہراج کا مزید کہنا تھا کہ ایس ای پی سسٹم ایک الیکٹرانک سسٹم ہے، اس سسٹم کو اکاوَنٹ آفس نے 16سال پہلے خریدا تھا،یہ اسی طرح کا سسٹم ہے جیسے ہر ماہ کے آخر میں اکاوَنٹس میں تنخواہیں آجاتی ہیں،وینڈرز اور سپلائرز کی ادائیگی میں تاخیر کی جاتی ہے،حکومت کی خریداریوں کی ادائیگی اے جی پی آر سے ہوتی ہے ،اے جی پی آر وفاقی حکومت کی تمام ادائیگیوں کو دیکھتاہے ،یہ سفارشات معائنہ کمیشن کی جانب سے وزیراعظم کو پیش کی جائیں گی،حکومتی ادائیگیوں کے نظام میں بڑے نقائص ہیں،

Shares: