اسلام آباد :بلوچستان کے قاسم سوری منظور نہیں،ڈپٹی اسپیکر کے خلاف اپوزیشن کا گٹھ جوڑہوچکا،خواضہ آصف نے کہا ہےکہ قومی اسمبلی میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف ساری اپوزیشن نے اکٹھ کرلیا ، اپوزیشن جماعتوں نے متفقہ طور پر ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے، مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے شرکا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

دھرنے کے علاقے میں چوری کی وارداتیں بڑھ گئیں‌، فواد چوہدری

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں اپوزیشن رہنماﺅں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں قانون سازی کا مذا ق اڑایا گیا، ایوان میں ہونے والی کارروائی کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اپوزیشن جماعتوں نے یہ فیصلہ محمود خان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمن کی طرف سے بار بار اصرارکرنے کے بعد کیا ہے،

حکومت مان گئی مولانا بھی مان جائیں گے ، اسلام آباد سے اہم اچھی خبرآنے کی امید پیدا ہوگئی

خواجہ آصف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں آدھے گھنٹے میں تمام بل پاس کروا لئے گئے۔ کل جو کام ان کے لیے حرام تھا آج اسے جائز قرار دے رہے ہیں، اس لیے تمام اپوزیشن جماعتوں نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش جائے گی۔

اک پاکستان بناواں گے وچ ہندوستان دے پھراسیں، بھارت میں پاکستان کے جھنڈے لہرا دیئے گئے

مولانا کے آزادی مارچ میں قانون کے احترام کی مثال نہیں ملتی، مارچ کے دوران بھی لاہور میں میٹرو بس چل رہی تھی، اسلام آباد میں میٹرو کو بند کردیا گیا ہے جس سے عوام کو مشکلات درپیش ہیں،شہباز شریف کی میٹرو کو بھی بند کردیا۔

خون سفید ہوگئے یا قانون بے اثر، والدین ہی بیٹی کے اغوا میں ملوث نکلے، قتل کرنا چاہتے تھے

Shares: