پنکریاز کو صاف کرنے والی غذائیں

0
121

لبلبہ انسانی جسم کا ایک انتہائی اہم عضو ہے یہ ہمیں زندہ اور صحت مند رکھنے کے لیے انتہائی اہم فراِض سر انجام دیتا ہے یہ کھائی جانے والی خوراک سے انرجی پیدا کرکے جسم کو فراہم کرتا ہے میڈیکل سائنس کے مطابق لبلبہ جسم میں ایسے انزائمز پیدا کرتا ہے جو کھائے جانے والے کھانے کو ہضم کر کے توانائی میں تبدیل کرتے ہیں اور یہ خون میں شوگر لیول کو کنٹرول کرتے ہیں اس کے علاوہ اگر شوگر لیول کم ہوجائے تو تیزی سے شوگر کا لیول بڑھاتا ہے تاکہ جسم کے دوسرے اہم عضو جیسے دماغ جگر اور گُردے وغیرہ متاثر نہ ہوں اور خون میں شوگر کے لیول کو متوازن رکھتا ہے ہماری روزمرہ کھائی جانے والی روزمرہ خوراک میں بے احتیاطی خاص طور پر چکنائی اور چینی کی زیادہ مقدار لبلبے کے افعال کو کمزور بنا دیتی ہے جس سے اس میں ویسٹ یعنی گندگی جمع ہونی شروع ہو جاتی ہے یہ ویسٹ لبلبے کی خوراک ہضم اور جُز بندن بنانے کی صلاحیت کو متاثر کرتی ہے وہاں انسولین کا راستہ بند کر دیتی ہے اور انسان کو ذیابیطس جیسی خطرناک بیماری کا شکار کرتی ہے اس لیے لبلبے کی۔صفائی اور اس کے افعال کو بہتربنانے والی چند غذائیں انتہائی مفید ہیں جو درج ذیل ہیں

حسن اور صحت ساتھ ساتھ


اطباء کے مطابق جسم کے مختلف اعضاء کی شکل سے ملتی جُلتی سبزیاں اور پھل اُس اعضاء کے لیے انتہائی مفید ہوتی ہیں جیسے کہ اخروٹ دماغ سے ملتے ہیں اس لیے انھیں زماغ کے لیے انتہائی مفید مانا جاتا ہے اسی طفح شکر قندی لبلبے سے ملتی جلتی ہے اور طبی ماہرین کی تحقیق کےمطابق شکر قندی کھانے سے لبلبے کے اندر کینسر ہونے کے چانسز پچاس فیصد کم ہو جاتے ہیں شکر قندی میں پایا جانے والا گلائمیک کی کم مقدار خوراک کے اندر موجود شوگر کو خون میں تیزی سے شامل ہونے سے روکتی ہے اور لبلبے کو کام کرنے میں مدد دیتی ہے
ہلدی اور ہلدی پاوڈر جہاں ہمارے کھانوں کو لذیذ اور خوبصورت بناتا ہے وہیں اس کا استعمال ہماری صحت کے لیے انتہائی مفید ہے خاص طور پر معدے کے اندر پیدا ہونے والی گرمی جس سے ہمیں پیٹ میں شدید جلن محسوس ہوتی ہے ہلدی اس کو کم کرتی ہےہلدی کی اینٹی آکسیڈنٹ خوبیاں لبلبے کے مُردہ سیلز کی مرمت کر کے اس میں جمی ہوئی آلودگی کو خارج کرتی ہے ہلدی انسولین ہارمونز کی پیدا ہونے کی مقدار بڑھاتی ہے اور شوگر کے امراض کو کنٹرول کرنے میں انتہائی مفید ہے
سُرخ انگور اینٹی آکسیڈنٹ خوبیوں سے بھر پور ہوتے ہیں یہ لبلبے کی سوزش کو کم کرنے کے لیے انتہائی مفید ہیں اور لبلبے میں پیدا ہونے والے کینسر سے لڑتے ہیں اور آلودگی کو لبلبے سے باہر نکال دیتے ہیں

Leave a reply