اپوزیشن نے وزیر اعظم عمران خان کے بغض میں ”میں نہ مانوں ”کی رٹ لگا رکھی ہے، وفاقی وزیر ہمایوں

سینئر مرکزی رہنما کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے وزیر اعظم عمران خان کے بغض میں ”میں نہ مانوں ”کی رٹ لگا رکھی ہے ‘ ۔ ماضی کی حکومتوں کے پیدا کردہ بیگاڑدو سے تین سالوں میں درست نہیں کئے جا سکتے ‘
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے سابقہ حکمرانوں نے غیر ملکی قرضوں سے ایسے منصوبے بنائے جو اپنی تکمیل کے بعد قرضے واپس کرنے کی بھی صلاحیت نہیں رکھتے ، ماضی کی حکومتوں کے پیدا کردہ بیگاڑاس قدر گھمبیر صورتحال کر چکے ہیں کہ انہیں دو سے تین سالوں میں درست نہیں کیا جا سکتا ، وزیر اعظم عمران خان نے اپنے سیاسی مفادات کو ایک طرف رکھتے ہوئے ملک و قوم کے بہترین مفادمیں اصلاحات کی کڑی گولی نگلنے کا فیصلہ کیا جسے عالمی اداروںنے بھی سراہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے سینئر رہنما اعجاز چوہدری کو بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد دینے اورحلقہ این اے 131کے اکابرین کے وفد سے ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے قطر کے ساتھ طے پانے والے معاہدے پر نظر ثانی کیلئے مسلسل ایک سال تک مذاکرات کئے اوراس کے نتیجے میں سالانہ 300ملین ڈالر کم کرانے میں کامیاب ہوئی ،کیا ماضی میں اس طرح کی کوئی مثال موجود ہے ؟،پاکستان جیسے ملک کے لئے د س سالوںمیں 10ارب ڈالر کی بچت ہوا کا تازہ جھونکا ہے ۔ انہو ںنے کہا کہ آج روپیہ مستحکم ہے ،ہماری برآمدات بڑھ رہی ہیں ، اوور سیز پاکستانی حکومت پر اعتماد کر رہے ہیں اور کورونا وباء کے باوجودترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے صرف وزیر اعظم عمران خان کے تعصب او ربغض میں ”میں نہ مانوں ”کی رٹ لگا رکھی ہے لیکن عوام حقائق سے آگاہ ہیں

Comments are closed.