وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو27 اکتوبر کو کشمیر جانا چاہیے ،
شیخ رشید کا اپوزیشن سے معاملات طے پانے کا دعویٰ، آزادی مارچ سے متعلق بھی بڑی بات کہہ دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخ رشید احمد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان یوم سیاہ پر کشمیر کے بجائے اسلام آباد آرہے ہیں، مولانا فضل الرحمان کا ایجنڈا کچھ اور ہے، اپوزیشن کو نکیال میں جا کر مظاہرہ کرنا چاہیے تھا، واضح رہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کوئی لانگ مارچ نہیں کریں گے کیونکہ اپوزیشن سے سب معاملات طے پا گئے ہیں،
کشمیر ہماری شہ رگ ہے، بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے، کور کمانڈرز کانفرنس میں عزم
انہوں نے کراچی میں این ایل سی ایکسپریس فریٹ ٹرین کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، شیخ رشید احمد نے یہ دعویٰ ایسے موقع پر کیا ہے جب آج ہی مولانا فضل الرحمن نے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کی کال دی ہے اور واضح طور پر کہا ہے کہ تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی تاہم دوسری طرف سے یہ فیصلہ بھی سامنے آ گیا ہے کہ پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمن کے احتجاجی دھرنے میں شریک نہیں ہو گی، اسی طرح شہباز شریف نے بھی نواز شریف سے ملاقات میں آزادی مارچ میں ن لیگ کی قیادت سے معذرت کی ہے اور کہا جارہا ہے کہ اگر ن لیگ شریک ہوتی ہے تو احسن اقبال پارٹی کی قیادت کریںگے،