شیخ رشید کا اپوزیشن سے معاملات طے پانے کا دعویٰ، آزادی مارچ سے متعلق بھی بڑی بات کہہ دی

0
40

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کوئی لانگ مارچ نہیں کریں گے کیونکہ اپوزیشن سے سب معاملات طے پا گئے ہیں،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخ رشید احمد کراچی میں کراچی میں این ایل سی ایکسپریس فریٹ ٹرین کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، شیخ رشید احمد نے یہ دعویٰ ایسے موقع پر کیا ہے جب آج ہی مولانا فضل الرحمن نے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کی کال دی ہے اور واضح طور پر کہا ہے کہ تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی تاہم دوسری طرف سے یہ فیصلہ بھی سامنے آ گیا ہے کہ پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمن کے احتجاجی دھرنے میں‌ شریک نہیں‌ ہو گی، اسی طرح شہباز شریف نے بھی نواز شریف سے ملاقات میں آزادی مارچ میں ن لیگ کی قیادت سے معذرت کی ہے اور کہا جارہا ہے کہ اگر ن لیگ شریک ہوتی ہے تو احسن اقبال پارٹی کی قیادت کریں‌‌گے،‌

شیخ رشید‌احمد نے‌کراچی‌ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف نے زبردست بیان دیا ہے کہ کشمیر کے معاملے پر قوم حکومت کے ساتھ ہیں، بلاول بچہ ہے، عمران خان نے کشمیرپرامت مسلمہ کا کیس لڑا جوریکارڈ کا حصہ ہے، بھارتی وزیر اعظم مودی غیر دانش مندانہ فیصلے کر کے پھنس گیا ہے، شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں نے وزیراعظم عمران خان سے کہا ہے کہ جن کے آخری دن چل رہے ہیں انہیں گھر سے کھانا آنے دیں، لانگ مارچ نہیں ہو گا انہیں ڈینگی ہو سکتا ہے، فضل الرحمان کو کیا فکر ان کا اصل کام تو عمران خان نے کردیا ہے،

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ اندر کی بات یہ ہے کہ عمران خان پانچ سال پورے کرے گا ،اپوزیشن سے تمام معاملات طے ہوچکے ہیں، اپوزیشن کی مایوسی پھیلانے کی کوششیں کامیاب نہیں‌ ہوں گی،

Leave a reply