کرونا کی تشخیص پر بھارتی گلوکارہ کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا گیا،کریں گی مزید مشکلات کا سامنا

0
38

کرونا کی تشخیص پر بھارتی گلوکارہ کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا گیا،کریں گی مزید مشکلات کا سامنا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی تشخیص ہونے پر بھارتی گلوکارہ کنیکا کپور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،

لکھنو کے ضلع مجسٹریٹ کے حکم کے بعد پولیس نے ان کے خلاف معاملہ درج کیا ہے ۔ اس میں ان کی گرفتاری بھی ہوسکتی ہے ۔گلوکارہ لندن سے واپس آئیں اور ٹیسٹ نہیں کروائے اور بھارت میں مختلف تقریبات میں شرکت کرتی رہیں، ٹیسٹ نہ کروانے اور لندن سے واپسی کا نہ بتانے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے.

بھارتی گلوکارہ میں کرونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد مقامی ضلع افسر ابھیشیک پرکاش نے حکم دیا ہے کہ کینکا کپور کے گھر سے تین کلومیٹر کے علاقہ کو خالی کروا دیا جائے ، جس کے پیش نظر وکاس نگر ، خرم نگر اور علی گنج کے کچھ علاقوں کو خالی کروا لیا گیا ہے.

بھارتی گلوکارہ ممبئی کے ہوٹل تاج میں دو روز ٹھہری تھیں اس ہوٹل کے کمرہ نمبر 602 کو بھی بند کر دیا گیا ہے جبکہ ہوٹل ملازمین کے بھی کرونا کے ٹیسٹ کروائے جائیں گے

واضح رہے کہ بالی ووڈ کی معروف گلوکارہ کنیکا کپور نے سوشل میڈیا پر اس بات کی تصدیق کی کہ وہ بھی کورونا وائرس کے وار سے بچ نہ سکیں اور ان کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ یا ہے ۔گلوکارہ گزشتہ ہفتے لندن سے لکھنو پہنچی تھیں اور انہوں نے تین پارٹیوں میں شرکت کی تھی ۔

بھارت میں کرونا وائرس کا ایک اور مریض ہلاک ہو گیا جس سے بھارت میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 5 جبکہ مریضوں کی تعداد 231 ہو گئی

 بھارت میں اب تک پنجاب، دہلی، مہاراشٹرا، کرناٹک اور راجھستان میں ایک ایک شخص کورونا وائرس کی وجہ سے فوت ہوا ہے۔

بھارت میں کرونا سے چوتھی ہلاکت، ممبئی میں مشہور درگاہیں بند

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

قبل ازیں بھارتی وزیراعظم نے اپنی حکومت کی بے بسی کی وجہ سے ملک بھرمیں کرفیوکا اعلان کرکے ملک فوج کے حوالے کرنے کا اعلان کردیا ہے ، نریندر مودی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اتوار کو صبح سے رات تک گھر سے نہ نکلیں.

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

Leave a reply