اسلام آباد:قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی سرکاری گاڑی نے تین شہریوں کوکچل دیا ،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد ایوان صدر روڈ پر حادثہ پر ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے ،یہ گاڑی قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف کی بتائی جارہی ہے
ذرائع کا کہنا ہےکہ حادثہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی سرکاری کار نمبر جی اے بی 262سے پیش آیا۔ کار بے قابو ہوکر چار موٹر سائیکل سے ٹکرائی۔ جس سے تین موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ایک کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔
حادثے کو آدھے گھنٹے سے زائد کا وقت ہو جانے پر تاحال تھانہ پولیس ابھی تک نہ پہنچی ہے۔ جبکہ حادثے کے وقت پر موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ ریسکیو 15 ریسکیو 1122 پر کال نہیں اٹھائی گئی۔
ادھر ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں کا تعلق میڈیا چینل نیوز ون سے بتایا جا رہا ہے۔