اپوزیشن نے سرکس لگائی ہوئی ہے، انہیں اس بار بھی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا،مرادسعید

0
37

اسلام آباد: وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو ہر محاذ پر شکست سے دوچار کیا۔

باغی ٹی وی : وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں نے ملک کا استحصال کیا، پاکستانی قوم کا پیسہ چرایا، اور اب اپوزیشن کرپشن بچانے کے لیے ایک ہوگئی ہے، انہوں نے سرکس لگائی ہوئی ہے،حزب اختلاف کہہ رہی ہے دنیا میں مہنگائی ہے تو یہاں کیوں کم کر دی-

ٹریکٹراورزرعی آلات بنانیوالے یونٹس بند ہونا معیشت کیلئےخطرناک ہے،مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن کو ہر محاذ پر شکست سے دوچار کیا،انہیں ہر بار کی طرح اس بار بھی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا سیاسی میدان ہو یا پارلیمان وزیراعظم عمران خان کامیاب رہے، تاریخ پر تاریخ دینے والوں کوشکست ہوئی حزب اختلاف کرپشن بچانے کے لیے ایک ہو گئی ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم نے 80 ہزار جانوں کی قربانی دی۔

کسی بھی ملک کی ترقی کیلئے وہاں خواتین کی ترقی اور ان کا تحفظ لازم ہوتا ہے،گورنر پنجاب

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کہ یہ وہی مولانا فضل الرحمان ہیں جو امریکی سفیر کو کہتے تھےمجھے خدمت کا موقع دیں، نوازشریف مودی کی حلف برداری میں شرکت کیلئے بھارت گئے، لیکں وہاں حریت کانفرنس کے رہنماؤں سے ملنا گوارا نہیں کیا، اور جب بھارتی تاجر جندال بغیر ویزے کے پاکستان آیا تو اس کی آمد کو چھپایا گیا، اس کے برعکس وزیراعظم عمران خان نے ہر پلیٹ فارم پر کشمیر کا مقدمہ لڑا، اور کشمیر پر دنیا بھر کے لیڈرز سے بات کی۔

مراد سعید نے کہا کہ عمران خان نے دنیا بھر میں اعلیٰ فورم پر عالم اسلام کو اکٹھے کیا اور اسلامو فوبیا پر بھی بات کی عمران خان نے اسلامو فوبیا کے ایشو کو اجاگر کیا بیرون ملک جائیدادیں بنانے والے پاکستان کا مقدمہ لڑنے کے اہل نہیں اور سابق حکمرانوں نے عوام سے جھوٹ بولا پاکستان خود استحصالی سے خودداری کی طرف گیا اور آج پاکستان عالم اسلام کی رہنمائی کررہا ہے۔

پی پی پی کا عوامی مارچ: لاہور میں جیالوں کاحکومت کے خلاف منفرد احتجاج

Leave a reply