بھارتی اپوزیش اقلیت مخالف قانون پرمتحد:متنازع شہریت ترمیمی قانون کیخلاف قرارداد منظور

0
35

نئی دہلی :بھارتی اپوزیش اقلیت مخالف قانون پرمتحد:متنازع شہریت ترمیمی قانون کیخلاف قرارداد منظور،اطلاعات کے مطابق بھارت میں اقلیتوں کے متنازع شہریت ترمیمی قانون کی معطلی کی قرارداد اپوزیشن کی جانب سے منظور کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی پارلیمنٹ میں متفقہ طور پر 20 اپوزیشن جماعتوں نے شہریت کے متنازع قانون کو رد کردیا اور ملک میں جاری بحران، احتجاج اور جلاؤ گھراؤ کو مذکوہ قانون کی وجہ قرار دے دیا۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بھارتی ریاستوں کے تمام وزرائے اعلیٰ اس متنازع قانون کے نفاذ کو مسترد کردیں۔

پارلیمنٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن رہنما سونیہ گاندھی کا کہنا تھا کہ بی جے پی حکومت کی نااہلی کھل کر سامنے آچکی ہے، مودی بھارت میں حکومت کرنے اور شہریوں کو ان کے حقوق دینے میں ناکام ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ بھارت کے مختلف شہروں میں شہریت کے متنازعہ قانون کیخلاف مظاہروں کا سلسلہ تاحال جاری ہے، روز بروز مظاہروں میں تیزی آرہی ہے، اب تک پولیس کی فائرنگ اور تشدد سے درجنوں مظاہرین ہلاک ہوچکے ہیں۔

Leave a reply