دنیا کی سب سے بڑی آگ جوبجھنے کا نام ہی نہیں لے رہی ، آسٹریلیا کی آگ نے ایک ارب جانور بھون دیے

0
46

سڈنی :دنیا کی سب سے بڑی آگ جوبجھنے کا نام ہی نہیں لے رہی ، آسٹریلیا کی آگ نے ایک ارب جانور بھون دیے،اطلاعات کےمطابق آسٹریلوی جنگلات میں لگنے والی بھیانک آگ کسی بھی طرح قابو میں نہیں آرہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی جنگلات میں لگنے والی بھیانک آگ کی وجہ سے ایک ارب جانور اسکی لپیٹ میں آکر ہلاک ہوگئے ہیں اور بعض جانوروں کی نسلوں کو تو معدومی کا خدشتہ پیدا ہوگیا ہے۔آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ کی خلا سے لی گئی مزید تصویریں جاری کردی گئیں، آگ سے2 کروڑ ایکڑ پر پھیلی جنگل کی اراضی جل کرراکھ ہوگئی۔

خیال رہے کہ پچھلے دو ماہ کے دوران آسٹریلیا میں جنگل کی آگ سے تقریباً 400 ملین (40 کروڑ) میٹرک ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ زمینی فضا میں شامل ہوچکی ہے۔یاد رہے کہ اگر اس اخراج کا موازنہ 2018ء میں کیلی فورنیا میں جنگل کی آگ سے فضا میں خارج ہونے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ سے کیا جائے، تب بھی آسٹریلیا میں حالیہ آتشزدگی سے اس کے مقابلے میں 9 گنا زیادہ کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج ہوچکی ہے۔

اس سے قبل بھی آسٹریلیا میں شدید گرمی کے نئے ریکارڈ قائم ہوئے، جن کے نتیجے میں 11 نومبر 2019ء سے وہاں پر جنگلات میں آتشزدگی کا سلسلہ شروع ہوا جو وقت کے ساتھ ساتھ پھیلتا ہی چلا گیا؛ جس کے نتیجے میں اب تک آسٹریلیا میں (دو کروڑ 60 لاکھ) ایکڑ پر پھیلے ہوئے جنگلات جل کر خاک ہوچکے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ آگ 25اعشاریہ پانچ ملین ایکڑ رقبے پر لگی ہے جوکہ جنوبی کوریا یا پرتگال کے رقبے کے مساوی ہے۔

Leave a reply