اور شہباز شریف نیب میں پیش ہو گئے،ن لیگی کارکنان کی نعرے بازی

0
38

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نیب دفتر پہنچ گئے

نیب نے شہباز شریف کو آج طلب کر رکھا تھا، شہبا زشریف نیب آفس پہنچے تو اس موقع پر ن لیگی کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی، ن لیگی کارکنان نے شہباز شریف کے حق میں نعرے لگائے اور گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں،

کارکنان نے شہباز شریف کے ہمراہ آگے جانے کی کوشش کی جس پر پولیس نے رکاوٹ لگا دی اور کارکنان کو آگے جانے سے روک دیا،اس موقع پر کارکنان کی جانب سے نعرے بازی کی جاتی رہی، پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود تھی

نیب نے چندروز قبل شہباز شریف کو طلب کیا تھا لیکن وہ پیش نہ ہوئے جس پرنیب نے ماڈل ٹاؤن میں چھاپہ مارا اور شہباز شریف کو گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن دو گھنٹے بعد پتہ چلا کہ شہباز شریف گھر پر نہیں ہیں حالانکہ انہوں نے کرونا سے بچاؤ کے لئے قرنطینہ کیا ہوا تھا

بعد ازاں پولیس نے جاتی عمرہ بھی چھاپہ مارا اور اس کے بعد ایک اور ن لیگی رہنما کے گھر بھی چھاپہ مارا تا ہم شہباز شریف کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل نہیں ہو سکی ،

کرونا کا خوف،60 سالہ مریض کو 4 گھنٹے میں 3 ہسپتالوں میں کیا گیا ریفر،پھر ہوئی ایمبولینس میں موت

کرونا کے بہانے بھارت میں مسلمان نشانہ،بیان دینے پر مودی نے ہندو تنظیم کے سربراہ کو جیل بھجوا دیا

مودی کے گجرات میں کرونا کے بہانے مسلمانوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

ممبئی جیل میں کرونا کا پھیلاؤ، قیدیوں کے لواحقین نے کس سے مانگی مدد؟

شہباز شریف نے ضمانت کے لئے درخواست دائر کی ہوئی تھی شہبا زشریف کی گرفتاری کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں ٹیمیں موجود تھیں لیکن عدالت نے شہباز شریف کو گرفتار کرنے سے روک دیا

Leave a reply