اورنج لائن پر سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ

حکومتی محکمے اپنے سبسڈی کا بوجھ ختم کریں
0
66
orang line

اورنج لائن پر سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،

سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب ابراہیم مراد کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا ، اورنج لائن ٹرین، پاکستان میٹرو بس، لاہور میٹرو، ملتان میٹرو، لاہور و ملتان فیڈر بسوں پر سبسڈی ختم، کرائے بڑھ جائیں گے ،صوبائی وزیر ابراہیم مراد کا کہنا ہے کہ حکومتی محکمے اپنے سبسڈی کا بوجھ ختم کریں ، ماس ٹرانزیٹ اتھارٹی اپنا مالی بوجھ خود اٹھائے .ماس ٹرانزیٹ اتھارٹی پنجاب کو اس کی پوری استعداد کے ساتھ کمرشلائیز کر کے سالانہ 2 سے 3 ارب روپے سالانہ اکٹھے کئے جا سکتے ہیں،محکمے کی آمدن بڑھے گی تو پبلک ٹرانسپورٹ کے منصوبوں پر دی جانے والی سبسڈی کا بوجھ یقینی طور پر کم ہو گا

صوبائی وزیر ابراہیم مراد کا کہنا ہے کہ ماس ٹرانزیٹ اتھارٹی کے زیرِ اہتمام چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ میں روزانہ 7 سے 8 لاکھ لوگ سفر کرتے ہیں ماس ٹرانزیٹ اتھارٹی کے کمرشل استعمال کی مد میں اب تک 1 ملین روپے اکٹھے ہو چکے ،ماس ٹرانزیٹ اتھارٹی پنجاب کے مالی ایکشن پلان پر مکمل طور پر عملدرآمد کر کے سالانہ 2 سے 3 ارب روپے اکٹھے کئے جا سکتے ہیں

اجلاس میں صوبائی وزیر کو مینیجر بزنس ڈولیپمنٹ ایم ٹی اے پنجاب محمد تیمور نے تفصیلی بریفنگ دی ،اجلاس میں سیکریٹری محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب احمد جاوید قاضی، سیکریٹری پی ایم اے، مینیجر بزنس ڈولیپمنٹ پی ایم اے، و دیگر شریک ہوئے

قبل ازیں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم مراد نے اچانک اورنج لائن میٹرو ٹرین کے انارکلی سٹیشن کا دورہ کیا ،صوبائی نگران وزیر ابراہیم مراد نے تمام انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا ،ابراہیم مراد نے سٹیشن پر موجود ایک معذور شخص کی شکایات سنیں اور ازالے کا فوری حکم دیا ،صوبائی وزیر ابراہیم مراد نے ٹکٹوں کے حصول کے لئے قطاروں میں لگے عام عوام سے بھی مسائل بارے دریافت کیا ،ابراہیم مراد نے خود اورنج لائن میٹرو ٹرین پر سفر کیا، عوام میں گُھل مِل گئے صوبائی وزیر نے انارکلی میٹرو سٹیشن پر ٹکٹ مشین خراب ہونے کا نوٹس لے لیا۔ افسران کی سخت سرزنش کی .اس موقع پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے اس دور میں پبلک ٹرانسپورٹ عام عوام کے لیے بڑے ریلیف کا باعث ہے اورنج لائن میٹرو ٹرین میں روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں لوگ سفر کرتے ہیں لوگوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے

اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کا ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا؟ جان کر ہوں حیران

بریکنگ.بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ، کیپٹن ہلاک

بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ،پائلٹ ہلاک، رواں برس کتنے طیارے تباہ ہو چکے؟

لاہور میں ڈرون کے ذریعے منشیات کی منتقلی کا سلسلہ بڑھ گیا ہے

Leave a reply