رضوانہ کے والدین کہتے ہیں اگر انصاف نہ ملا تو ہم احتجاج کریں گے،وکیل

قوم سے درخواست ہے کہ بیٹی رضوانہ کے لیے دعا کریں
0
50
kamsin bachi

رضوانہ تشدد کیس کی ملزمہ کے ریمانڈ میں عدالت نے توسیع کر دی ہے.

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے رضوانہ تشدد کیس میں ملزمہ سومیاعاصم کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی، ملزمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14دنوں کی مزید توسیع کی گئی ،

رضوانہ تشدد کیس میں فیصل جٹ ایڈوکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 14 روز کا جوڈیشل ریمانڈ آج مکمل ہوا ،ملزمہ صومیہ کا ابھی تک انتظار کر رہے ہیں ،خیرپور میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا ،رضوانہ کی سرجری ہوئی اس کی پنڈلی سے گوشت لیکر چہرے کی سرجری کی گئی ،بچی کی حالت ایسی ہے جیسے کوئی ڈھانچہ ہوتا ہے ،پوری قوم سے درخواست ہے کہ بیٹی رضوانہ کے لیے دعا کریں رضوانہ کے والدین کہتے ہیں اگر انصاف نہ ملا تو ہم احتجاج کریں گے ،جے آئی ٹی میں جتنی دفعہ ہمیں بلایا گیا ہم پیش ہوئے سابقہ سول جج صاحب ابھی تک جے آئی ٹی میں پیش نہیں ہوئے کوئی بھی جے آئی ٹی سے بالاتر نہیں ہے ،ہمیں جے آئی ٹی پر مکمل اعتماد ہے

قبل ازیں چیئرپرسن نیلوفر بختیار نے ٹیم کےہمراہ لاہورکے ہسپتال میں رضوانہ کی خیریت دریافت کی.اس موقع پر پرنسپل پی جی ایم آئی ڈاکٹر فرید ظفر نے بچی کی صحت پر تفصیلی بریفنگ دی.کمیشن نے بچی کی والدہ کو مکمل قانونی مدد کا یقین دلایا اور امید ظاہر کی کہ بچی کو انصاف ضرور ملے گا

واضح رہے کہ عاصم حفیظ کی اہلیہ سومیہ عاصم پر گھریلو ملازمہ پر تشدد کا مقدمہ زیرسماعت ہے بچی لاہور کے جنرل اسپتال میں زیر علاج ہے جہاں اس کے سر کے گہرے زخم کا علاج اور دیگر شدید چوٹوں کے باعث پلاسٹک سرجری کی جارہی ہے، اس دوران سرجری کے لئے بچی کو معیاری کریمیں لگائی جارہی ہیں،پلاسٹک سرجری کے سیشنز ڈاکٹر رومانہ کی سربراہی میں ٹیم کر رہی ہے جب کہ متاثرہ بچی کی پٹیاں 24 سے 48 گھنٹے بعد تبدیل کی جاتی ہیں،ڈیڑھ ماہ تک رضوانہ کے زخموں کی بھرائی کا عمل جاری رہےگا اور بچی کی پلاسٹک سرجری کی رپورٹ نگراں وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کو پیش بھی کی جائے گی

جج عاصم حفیظ بار بار طلبی کے باوجود جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے

 اسد شاہ کی بیوی حنا شاہ کے بہت مظالم برداشت کئے،

13 سالہ گھریلو ملازمہ عندلیب فاطمہ تشدد کیس کی سماعت

راجہ پرویز اشرف نے بچوں پر تشدد کے بڑھتے ہوئے رجحان پر اظہار تشویش کیا

Leave a reply