عورت کو ہمارے معاشرے میں بہت اہم مقام حاصل ہے جب بھی عورت کا نام لیا جائے تو ایک خوبصورت احساس دل میں جاگ جاتا ہے جیسے یہ کسی قابل محترم ہستی سے بڑھ کر کوئی اور چیز ہے۔
یہ عورت ماں بہن بیوی کے روپ میں دیکھی جاتی ہے جس میں ہمارا ایک گھر نہیں بلکہ پورا خاندان سنبھالنا اس ایک عورت کے ذمہ ہوتا ہے۔ اگر ہم اسلام میں عورت کے مقام کی بات کریں تو شایدہی دنیا میں ایسا کوئی مذہب ہو جہاں عورت کو اتنی زیادہ عزت اور وقار حاصل ہوگا اور نہ ہی کسی معاشرے میں عورت کو اتنے زیادہ حقوق دیے گئے جتنے اسلام میں عورت کو حقوق حاصل ہیں۔
اگر ہم مغرب کی بات کریں تو ہمارے معاشرے میں ایسی بہت سی مثالیں موجود ہیں جس میں مغرب کی عورت اسلام میں عورت کے حقوق اور عزت و مرتبہ کو دیکھ کر اسلام قبول کر چکی ہیں۔
اسلام کے ابتدائی دور سے آج کے جدید دور تک عورت کو ہر طرح کی آزادی دی گئی ہے

کیا عورت نے اپنی آزادی کا ٹھیک استعمال کیا؟
جو عزت اور آزادی اس عورت کو دی گئی کیا عورت نے اس کا مثبت استعمال کیا؟
افسوس کے ساتھ میں ان باتوں کا جواب ہاں میں نہیں دے سکتی
عورت کو گھر کی زینت کہا گیا ہے اس کو دنیا کی تمام آسائشیں اس کے گھر میں میں دیے جانے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ عورت کسی بھی قسم کی مشکلات کا شکار نہ ہو اور باہردنیا کی گندی نظر کا شکار نہ ہو۔ عورت کو مردوں سے زیادہ حقوق دیے گئے تاکہ اس کو معاشرے میں کبھی خود کو کمتر محسوس ہونے کا خیال آئے

لیکن معذرت کے ساتھ آج کل کے جدید دور میں عورت اپنے حقوق کا غلط استعمال کرتی دکھائی دے رہی ہے اسلام میں عورت کو پردے کا حکم دیا گیا تاکہ اپنی قیمتی چیز کو بری نگاہ سے بچا کے رکھا جائے کیا عورت پردے میں رہی؟
نہیں نہیں بلکہ ہمارے میڈیا چینلز ز پے جب تک عورت کو دکھاہا نہیں جاتا تب تک آپ کی چیز نہیں بکے گی۔

ایک صابن کے کمرشل سے لے کر کر مردوں کے شیونگ بلیڈ تک عورت کو دکھایا جاتا ہے
چائے کے کمرشل میں عورت کا ناچ گانا اتنا ضروری کر دیا گیا ہے جیسے چائے میں چینی
کیا یہ ضروری ہے عورت کو ماڈل بنا کر دکھایا جائے؟
ہم مردوں کو کیوں نہیں کسی صابن کے کمرشل میں ایسے دکھاتے جیسے عورت کے جسم کی نمائش کی جاتی ہے۔
یہ تمام چیزیں ہمارے معاشرے میں گھر بیٹھے بچوں اور بچیوں کی تربیت کو بگاڑنے میں بہت اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ بچے جو چیز ٹی وی پر دیکھتے ہیں اسی چیز کو اپنانے کی کوشش کرتے ہیں
اسی طرح اگر ہم ٹی وی پر چلنے والے ڈراموں کو دیکھیں اس میں ہر دوسرے گھر میں لڑکی کو گھر سے بھاگ جانے اور بسا بسایا گھر اجاڑ کے دوسرے مرد کے ساتھ شادی کرنے کا دکھایا جارہا ہے کیا یہ چیزیں ہمارے معاشرے میں مثبت اثرات مرتب کر رہی ہیں؟
نہیں ہرگز نہیں یہ چیزیں ہمارے معاشرے میں بیہودگی کو کو شہ دے رہی ہیں خدارا میرا ان تمام چیزوں سے خود کو دور رکھیں
یہ غلط چیزیں ہمارے معاشرے کے ساتھ ساتھ آ نے والی نسلوں کو بھی تباہ کر دیں گی۔
باقی حقیقت آپ کے سامنے ہے میرا مقصد عورت پر تنقید کرنا نہیں صرف اپنا مقام یاد دلانا ہے۔اللہ تعالی نے عورت کو پاکیزہ بنایا اور ہمارا مقام بہت بلند رکھا گیا ہے۔
قدر کیجئے اپنی اور خود کو سنبھال کے رکھیے۔
خدا ہم سب کو سیدھے راستے پر چلنے کی توفیق دے۔ آمین

Shares: