نیوکراچی سے پولیس نے بیٹی سے مبینہ زیادتی کرنے والے سوتیلے باپ کو گرفتار کرلیا۔
باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق لڑکی کی درخواست میں اس کی والدہ کے دوسرے شوہر کے خلاف 17 اگست کو مقدمہ درج کیا گیا تھا تاہم اب ملزم کو کراچی کے علاقے نیو کراچی سے گرفتار کر لیا گیا ہے-
تمباکو نوشی سے بچوں کو کیسے بچایا جا سکتا ہے؟ مظفر آباد میں کانفرنس
پولیس کے مطابق لڑکی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس کی والدہ نے ملزم سے دوسری شادی کی تھی اور ملزم نے اس کے ساتھ کئی بار زیادتی کی جب کہ جنوری 2021 میں لڑکی نے ایک بچے کو جنم دیا۔
پولیس کا کہنا ہے مدعیہ کی درخواست پر مقدمہ وومن پروٹیکشن ڈیسک کے ذریعے تھانہ نیو کراچی کو موصول ہوا جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا جب کہ ملزم کے خلاف عدالت میں پیش کرنے کے لیے ثبوت جمع کر لیے گئے ہیں-
شادی شدہ لڑکی اغواء،والد کی وزیراعلی سے اپیل
دوسری جانب پنجاب کے ضلع قصور میں شادی شدہ اغوا لڑکی کے والدین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مدد کی اپیل کی ہے محمد اکرم کھوکھر رہائشی چھانگا مانگا تحصیل چونیاں نے تھانہ چھانگامانگا میں درخواست دی کہ 8 اگست 2021 کو بوقت 8 بجے شام ملزمان آصف ،فیاض،عمران وغیرہ میری شادی شدہ بیٹی معراج بی بی زوجہ اللہ وسایا کوگن پوائنٹ پر اغواء کرکے لے گئے اور ساتھ زیورات بھی لے گئے-
مغویہ کے والد کا کہنا ہے کہ میری بیٹی اپنے خاوند سے جھگڑ کر میرے ہاں آئی ہوئی تھی جسے بزور اسلحہ ملزمان نے اغواء کیا ہے جس کی تحریری درخواست تھانہ چھانگا مانگا میں دی گئی ہے تاہم کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی اور ملزمان آزاد گھوم پھر رہے ہیں-