خیبر ٹیچنگ ہسپتال ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے قریب ٹرائیج وینگ بنانے کے احکامات جاری

0
207

ہسپتال کے بورڈ آف گورنر اور انتظامیہ نے خیبر ٹیچنگ ہسپتال آنے والے مریضوں کے لئے نیا منصوبہ بنایا۔
خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے بورڈ آف گورنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں رش کم کرنے کے لئے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے قریب ٹرائیج وینگ بنانے کے احکامات جاری کیے جس کا بہت وقت پہلے منصوبہ کیا گیا تھا۔
چیئرمیں بورڈ آف گورنر نے ہسپتال انتظامیہ کو احکامات جاری کیے کہ یہ ایک سرکاری ہسپتال ہمیں چاہیں کہ ہم مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں۔
متعلقہ جگہ کا د وراہ چیئرمیں بورڈ آف گورنر پروفیسر ڈاکٹر ندیم خاور جن کے ہمراہ ڈین خیبر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمود اورنگزیب، ہسپتال ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر روح المقیم ، میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عامر اظہر ، ڈاکٹر عادیل ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ ، انجینئر منظور ، انجنیئر ارسلان اور آرکیٹیکٹ شیراز نے آج کی۔ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ اور ادارجاتی پریکٹس کی سہولیات میں بہتری اور ہسپتال کے اوقات کار کے بارے میں ضروری فیصلے کیے گئے۔رئسیسٹیشن روم کے عملے، سامان اور طریقہ کار کو دورجدید کی طرز پر مریضوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لئے استعمال کیا جائے گا۔مائینر آپریشن تھیٹر کو ٹراما حال میں تبدیل کیا جائے گا۔ جس میں مختص سٹاف اور ٹراما ٹیم سہولیات فراہم کرینگے ۔ جس میں معمولی سٹرکچر تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔
تمام عملے کو ہسپتال کے اندر اور باہر تربیتی کورس کراوائے جائینگے ۔نہ صرف کلینکل سٹاف کے لئے بلکہ سیکورٹی گارڈز اور سپورٹنگ سٹاف بھی تربیتی کورس کا حصہ ہونگے۔ ٹراما کمیٹی قائم کی جائے گی جس میں ٹراما کے تمام شعبہ جات شامل ہونگے جوایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کے ماتحت ہونگے ۔ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے مریضو ں کو ادویات کی فراہمی کے لئے ر یٹیل فارمیسی کی شاخ کھولی جائینگی۔ ہسپتال کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر روح المقیم نے بتایا کہ ہسپتال میں عوام کے شکایات کے ازالے کے لیے ہسپتال میں جلد ایک شکایات سیل قائم کیا جائے گا۔ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کو ہدایت دی گئی کہ وہ کاؤنٹرز پر مریضوں کو بہت بڑے ہجوم سے بچنے کے لئے مناسب قطار مینجمنٹ سسٹم کو یقینی بنائیں اور صفائی بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی گئی۔ چیئرمین بورڈ آف گورنر پروفیسر ڈاکٹر ندیم خاور نے گزشتہ ہفتے میں تمام شعبہ جات اور سیکشنز کے چیئرمین، سربراہان اور انچارجز کے ساتھ مختلف اجلاس میں اُن کے مسائل سنئے اور مریضوں کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے مختلف منصوبے بنائے جس سے عوام اور ادارے کو فائدہ ہوگا۔
ایم ٹی آئی خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے انتظامیہ کی انتھک کوششوں سے ہسپتال میں مثبت تبدیلیاں رونما ہوئی اور یہ تبدیلیاں مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے کی گئی۔

Leave a reply