افغانستان کے معاملات پر اعلیٰ سطح کے بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد
بیجنگ:افغانستان کے معاملات پر اعلیٰ سطحی بین الاقوامی کانفرنس پچیس سے چھبیس جولائی تک ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں منعقد ہوئی۔ اجلاس میں شریک تمام فریقوں کی رائے میں اقتصادی ترقی کی بحالی اور مضبوطی افغانستان میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ایک اہم عنصر ہے۔
کانفرنس میں افغانستان کی عبوری حکومت ، چین، روس، امریکہ، برطانیہ، ترکی، ایران، پاکستان سمیت 20 سے زائد ممالک اور بین الاقوامی اداروں کے نمائندگان، ماہرین اور سکالرز نے شرکت کی۔عالمی میڈ یا کے مطا بق افغان عبوری حکومت کے وفد کے سربراہ اور قائم مقام وزیر خارجہ امیر متقی نے کہا کہ اس وقت افغانستان کا بنیادی کام معیشت کو ترقی دینا ہے۔
چین کی وزارت خارجہ کے خصوصی مندوب برائے افغان امور یوئے شیاؤیونگ نے اجلاس میں کہا کہ چین، افغانستان کو گورننس، سلامتی، معیشت اور عوامی زندگی سے متعلق مسائل سے نمٹنے میں مدد دینے کے لیے عالمی برادری اور علاقائی ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔