لاہور ہائیکورٹ میں اوریا جان مقبول کی بازیابی کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی

عدالت نے درخواست واپس لینے پر نمٹا دی، عدالت نے کہا کہ غیر قانونی گرفتاری کی درخواست آئی تو ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،درخواست اوریا جان مقبول کی اہلیہ نے دائر کی درخواست میں آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے ،بیرسٹر ردا نور نے عدالت میں کہا کہ اوریا مقبول جان حفاظت سے گھر پہنچ گئے ہیں،درخواست پر مزید کارروائی نہیں کرنا چاہتے،

عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ اوریا مقبول جان مشہور تجزیہ کار اور صحافی ہیں،بارہ اور تیرہ مئی کی رات کو بھاری تعداد میں پولیس نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا،بغیر وارنٹ گرفتاری دکھائے انہیں پولیس اپنے ساتھ لے گئی پولیس نے انہیں غیر قانونی طور پر اپنی حراست میں رکھا ہوا ہے،عدالت اوریا مقبول جان کو فوری طور پر پیش کر کے رہا کرنے کا حکم دے،

عمران خان کی گرفتاری کے بعد کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں ہونیوالے ہنگامہ آرائی میں پی ٹی آئی ملوث نکلی

 بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

 مراد سعید کے گھر پر پولیس نے چھاپہ

Shares: