جمعیت علماء اسلام کے رہنما اور مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی ق علامہ راشد محمود سومرو پرنامعلوم افراد نے قاتلانہ حملہ کیا ،تاہم علامہ راشد خالد محمود سومرو حملے میں محفوظ رہے-
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق علامہ راشد محمود سومرومیروخان میں کسی جلسے کی تقریب میں جارہے تھے تو راستے میں گنگہ شہر میں نامعلوم افراد نے مین ہائی وے کو لکڑیاں ڈال کر بلاک کیا گیا تھا اور مسلح افراد موقع پر موجود تھے جنہوں نے فائرنگ کی تاہم پولیس والوں کی جوابی فائرنگ سے ملزمان بھاگ نکلے
جے یو آئی کی مرکزی قیادت نے علامہ راشد سومرو پر حملے کی مزمت کی ہے ۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے۔
علامہ راشد محمود سومرو کے یو آئی کے مرکزی رہنما ہیں اور لاڑکانہ سے الیکشن لڑتے ہیں پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں وہ سندھ میں متحرک کردار ادا کر رہے ہیں ۔
جے یو آئی سندھ کے رہنما مولانا محمد عثمان کا کہنا ہے کہ مولانا راشد محمود سومرو پر حملہ غیر معمولی واقعہ ہے الحمدللہ مولانا راشد محمود سومرو خیریت سے ہیں، کارکن حوصلہ رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت یہ نہ بھولے کہ علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو کی قاتل سندھ حکومت ہی تھی۔