حکومت نے ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا فیصلہ کر لیا۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ایئر پورٹ سیکیورٹی فورسز کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے وزیر اعظم نے اے ایس ایف کی تنخواہوں میں اضافے کی منظور ی دی ہے جس کا اطلاق یکم مارچ 2022سے ہو گا۔

وزیراعظم کا ایف سی اہلکاروں کی تنخوا ہ میں 15 فیصد اضافے کا اعلان

یاد رہے کہ چند روز قبل وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بھی اضافے کا اعلان کیا تھا اس ضمن میں وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا ایک سے 19 اسکیل تک کے ملازمین کو 15 فیصد الاونس دیا جائے گا ساتھ ہی نوٹی فکیشن میں صوبو ں کو بھی ملازمین کیلئے الاونس کا اعلان کرنے کی سفارش کی گئی۔

علاوہ ازیں وزیراعظم کا ایف سی اہلکاروں کی تنخوا ہ میں 15 فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جو مظاہرہ پاک فوج نے کیا دنیا میں مثال نہیں ملتی –

ملکی معاشی ترقی کیلئے صنعتی شعبے کی ترقی نہایت ضروری ہے،وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے ایف سی اہلکاروں کی تنخوا ہ میں 15 فیصد اضافے کا اعلان کرتے ہوئے مزید کہا تھا کہ پاک افواج نے ملک کو دہشت گردوں سے محفوظ رکھا میری فوج کے جوانوں اور ہیروز جنہوں نے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور باقی فیملز کی جانیں بچائیں جن کی طرف دہشت گرد جارہے تھے میں آپ کی اس بہادری پر آپ سب کو خاص طور پر آج خراج تحسین پیش کرتا ہوں

آرمی چیف کا دورہ بیلجئیم،افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

Shares: