کاروبار حکومت نہیں ، حکومت مخالفین کے آئے روز جلسے جلوسوں سے تباہ ہورہاہے ، حکومت ریلیف دے
لاہور: لاہور کے تاجروں نے آئے روز جلسے جلوسوں کی وجہ سے کاروبار کو پہنچنے والے نقصان کا ذمہ دار قرار دیا ہے. تاجروں کا کہنا ہے کہ مال روڈ پر جلسے جلوس، تاجروں کا معاشی طور پر بھرکس نکل گیا، جلسے جلوسوں سے تنگ تاجران تنگ آمد بجنگ آمد پر آمادہ ہوگئے، حکومت سے ریلیف کا مطالبہ
ذرائع کے مطابق آج مال روڈ کے تاجران کا گرینڈ لکسز ہوٹل میں اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں صدر سہیل محمود بٹ، جنرل سیکرٹری زاہد میر،سہیل ظفر، نثار بزمی، چیئرمین مال روڈ راجہ حامد ریاض، لیاقت جٹ اور ناصر انصاری سمیت دیگر تاجروں نے شرکت کی۔ صدر سہیل محمود بٹ نے کہا کہ مال روڈ پر ہڑتالوں اور احتجاج کے باعث کاروبار شدید متاثر ہوئے ہیں۔
تاجروں نے سیاسی جماعتوں کی معیشت مخالف سیاست سے بیزاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کاروبار کو نقصان جتنا حکومت مخالف قوتوں نے پہنچایاہے اتنا حکومت کی پالیسوں سے نہیں پہنچا، حکومت کو چاہیے کہ وہ تاجروں کو ریلیف دے اور ٹیکس میں کمی کرے