اسلام آباد:ہمارے امیدوار کوجان بوجھ کرہرایا گیا:ہم یہ قبول نہیں کریں گے :پی ڈی ایم آپے سے باہر،اطلاعات کے مطابق سینیٹ کے آج کے انتخابات میں حکومت کے حمایت یافتہ صادق سنجرانی دوبارہ چیئرمین سینیٹ بن گئے ہیں‌ لیکن پی ڈی ایم یہ قبول کرنے کے لیے تیارنہیں

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجہ پرویزاشرف نے کہا ہےکہ یوسف رضا گیلانی کے ووٹ جان بوجھ کرمسترد کیے گئے ہیں‌ جن کا بہت زیادہ دکھ ہے

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ یہ الیکشن ہائی جیک کیا گیا اورہمارے ووٹروں کوڈرا کران سے ووٹ لیا گیا

ن لیگ کے رہنما احسن اقبال کہتے ہیں کہ دنیا چاند پرجارہی ہے اورہم ووٹ کوعزت دو کا نعرہ لگا رہے ہیں ہمارا حمایت یافتہ امیدوار جیت گیا ہے

ان کا کہنا تھا کہ وہ مسترد ووٹوں کا پی ڈی ایم کے ووٹ مسترد کرتے ہیں‌ اس لیے صادق سنجرانی یہ سیٹ چھوڑ کرہمارے حمایت یافتہ امیدوار کودے دیں‌

Shares: